Terms & Conditions

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔

 

ادارہ تالیفات اشرفیہ کی تمام کتابیں مستند اور بزرگان دین کی نگرانی میں چھپتی ہیں اور حتی الامکان تصحیح کر کے غلطیوں سے پاک کیا جاتا ہے پھر بھی بہر صورت انسان کی بنائی ہوئی کوئی چیز بھی ہر عیب سے پاک نہیں ہوسکتی ۔ اسلئے نظر میں آنے والی غلطی سے ادارہ کو اصلاح کی غرض سے مطلع فرمائیے۔  

ادارہ کی بہتری اور لوگوں تک زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لئے ہمیں آپ کی رائے کی ضرورت ہوگی ازراہ کرم کسی بھی وقت بذریعہ ای میل آپ ہمیں مشورہ یا رائے دے سکتے ہیں ۔ ان شاء اللہ آپ کی رائے کو ضرور زیر غور لایا جائے گا۔

 

قواعد و ضوابط:

 

1)      جتنی بھی رقم آپ جمع کروائیں گے وہ ناقابل واپسی اور ناقابل اعتراض ہوگی ۔ اسلئے تمام کتابوں کی قیمتیں پہلے ہی تسلی کر لیجئے۔

 

2)      ڈاک سے متعلق جہاں پر بھی ریٹ (Rate) لکھے ہیں وہ جی پی او کے ذریعے ہی لکھے گئے ہیں۔ لیکن اگر کوئی گاہک ترسیل میں جلدی چاہتا ہے اور جی پی او کے علاوہ کسی اور کمپنی سے منگوانا چاہتا ہے تو وہ مطلوبہ کمپنی کے ریٹ پتہ کر کے اس حساب سے پیسے ٹرانسفر کرے گا۔ تاہم ہر کتاب کا وزن شامل کردیا گیا ہے ۔

 

3)      اگر آپ کو مطلوبہ کتاب مقررہ وقت پر نہیں ملتی تو آپ کو ڈاکخانہ کی طرف سے جاری کردہ رسید کا نمبر بتلایا جائے گا اور وہ نمبر بتا کر آپ ڈاکخانہ میں اطلاع کر سکتے ہیں ۔

 

4)         اگر پتہ درست نہ ہونے کی وجہ سے کتاب واپس آگئی تو دوبارہ بھیجنے کے پیسے گاہک کو ادا کرنا ہوگا اس لئے ازحد کوشش کیجئے کہ پتہ درست ہو جہاں پر ڈاکیے کی پہنچ ہو۔

 

5)          جتنی بھی کتابیں بھیجی جاتی ہیں اچھی طرح تسلی کرنے کے بعد بھیجی جاتی ہیں پھر بھی اگر کوئی نقص نکل آئے تو وضاحت کے ساتھ لکھ کر بھیجئے ۔ اگر وہ قابل اصلاح ہوا تو درست کیا جائے گا ورنہ کتاب تبدیل کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کسی صورت میں کتاب واپس یا تبدیل نہ ہوگی۔

 

6)         رسالہ محاسن اسلام کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے تاہم اگر آپ اس کو ہرمہینے گھر بیٹھے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کیجئے اور سالانہ فیس اداکیجئے

 

پچھلے شمارے ابھی دستیاب نہیں ہیں لیکن جلد ہی ان کی سافٹ کاپی ویب سائٹ پر میسر ہوگی ۔

 

7)        آپ اپنی منگوائی ہوئی کتاب کو پیسے بھیجنے سے پہلے تبدیل یا کینسل کروا سکتے ہیں لیکن ایک دفعہ کتاب روانہ ہوگئی تو پھر کوئی صورت نہ ہوگی ۔

 

8)        آرڈر لکھوانے کی کم سے کم کوئی حد نہیں ہے لیکن ایک مفید مشورہ یہ ہے کہ چھوٹی کتابیں جن کی قیمت سو روپے سے کم ہے ان کو بڑی کتابوں کے ساتھ آرڈر کیجئے ورنہ ڈاک خرچ اصل قیمت سے بڑھ جائے گا

۔

9)        اگر آپ کو کوئی ایک کتاب دس سے زائد تعداد میں چاہئے ہو تو ہمیں ای میل کیجئے یا پھر جو بھی گاہک دس ہزار سے زائد کی خریداری ویب سائٹ کے ذریعے کرے گا اس کو خاص رعایت کی جائے گی ۔

 

10)      تمام قیمتیں پاکستانی روپے کے حساب سے لکھی گئی ہیں اور ادارہ کی طرف سے انٹرنیشنلی کتابیں بھیجنے کی سہولت میسر نہیں ہے تاہم جلد ہی باہر ملک رہنے والے لوگوں کے لیے کتابوں کی پی ڈی ایف بھیجنے کا نظام بنایا جائے گا۔

 

11)      ادارہ کی پالیسی نئے اور پرانے گاہکوں کے لئے یکساں ہیں کہ جب تک پیسے موصول نہ ہونگے کتابیں روانہ نہ کی جائیں گی خواہ بینک ٹرانسفر ہو یا منی آرڈر ۔

 

12)      اگر موصول شدہ کتاب میں کوئی خرابی نکل آتی ہے تو کتاب ملنے کے 7 دن کے اندرآرڈر نمبر کے ساتھ (جو ویب سائٹ پر درج ہے) رابطہ کریں ۔

 

13)       آپ ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کئے بنا بھی آرڈر بک کروا سکتے ہیں لیکن بہتر صورت یہی ہے کہ آپ اپرووڈ لاگ ان (Approved Login) حاصل کیجئے اس طرح ادارہ کی ہر نئی سہولت اور کتاب کے بارے میں آپ کو بذریعہ ای میل مطلع کیا جائے گا ۔  

اسپیشل آفرز صرف محدود مدت کے لئے ہیں ۔ اس کے بعد عام قیمت پر ہی ملیں گی وہی کتابیں۔

 

14)      بینک اکاؤنٹ نمبرز اور دوسری تمام معلومات لکھی جا چکی ہیں اگر کوئی غلطی سے کسی دوسرے اکاؤنٹ پر بھیج دیتا ہے تو ادارہ اس کا ذمہ دار نہ ہوگا اور نہ ہی اس کو کتابیں بھیجی جائیں گی۔

 

15)      اگر آپ ویب سائٹ کے ذریعے خریداری کر رہے ہیں تو دئیے گئے بینک اکاؤنٹس پر ہی پیسے بھیجئے ورنہ کسی اور اکاؤنٹ پر بھیجنے کی صورت میں آپ کا آرڈر روانہ نہ کیا جائے گا ۔