Qari Muhammad Ishaq Multani

Qari Muhammad Ishaq Multani

 

Show:
Sort By:

آفتاب ہدایت کے 313 روشن ستارے

زیر نظر کتاب کے شروع میں اصحاب بدر کی فضیلت اور انکے مکمل اسماء بمع اعراب درج کئے گئے ہیں تاکہ اس مبارک کتاب کی برکات دو چند ہوجائیں نیز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرف منسوب مکانات اور قبور وغیرہ کی نایاب رنگین تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جن کی زیارت سے آنکھوں کو نور اور دل کو تسکین و سرور حاصل ہوتا ہے ۔   ..

₨.470.00 Ex Tax: ₨.470.00

اشرفی جواہرات

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نوراللہ مرقدہ کے خطبات اور ملفوظات 32 32 جلدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ ان ہزاروں صفحات پر مشتمل اشرفی خزینے میں سے 313 اہم موتی یکجا کر دئیے گئے ہیں تاکہ مصروف حضرات بھی اس بے بہا خزینے سے مستفید ہوسکیں ۔ نیز ان جواہرات میں سے جو چیزیں خطبات سے ماخوذ ہیں ان کے ہر عنوان پر حوالہ موجود ہے ۔   ..

₨.180.00 Ex Tax: ₨.180.00

اصلاح دل

زیر نظر کتاب ایک آدمی کی عام حالت سے خدارسیدگی اور کامل ولایت کے معزز مقام تک رسائی کی پوری داستانِ معرفت ہے اور اصلاحِ دل کے لئے نسخہ اکسیر ہے اور اس سے قبل کئی ایڈیشن طبع ہوکر مقبول عام ہوچکے ہیں ۔ اس جدید ایڈیشن میں صاحب کتاب کے حالات و واقعات اور ارشادات دئیے گئے ہیں ۔   ..

₨.210.00 Ex Tax: ₨.210.00

اقوال زریں

اس بات کا مشاہدہ ہے کہ بعض دفعہ چھوٹی سی حدیث یا اللہ والوں کی کوئی مختصر سی بات زندگی میں انقلاب برپا کردیتی ہے ۔ اور زندگی کا سفر علم وعمل مزین ہوجاتا ہے ۔ زیر نظر کتاب میں ایسے ہی عبرت ونصیحت آموز اقوال جمع کئے گئے ہیں جن کے پڑھنے سے باعمل زندگی گزارنے کا خوشگوار احساس پیدا ہوتا ہے ۔ ..

₨.130.00 Ex Tax: ₨.130.00

انمول جواہرات

اللہ والوں کے ںصیحت آموز تقریباً 4000 اقوال میسج کرنے کے لئے بہترین نصیحتوں کا انسائیکلوپیڈیا ادارہ کے زیر انتظام شائع ہونے والے ماہنامہ رسالہ محاسن اسلام میں ہر مضمون کے نیچے ایک سطرمیں کوئی نہ کوئی اچھی بات یا نصیحت لکھی جاتی ہے یہ نصائح واقوال بھی مستند کتابوں سے ماخوذ ہوتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب موبائل میں مختصر اچھی باتیں بھیجنے والے لوگوں کے لئے ایک بیش بہاقیمتی تحفہ ہے ۔   ..

₨.200.00 Ex Tax: ₨.200.00

انوار درود شریف

درود شریف کے فضائل اور صیغوں پر مشتمل کئی کتابیں دستیاب ہیں ۔ لیکن اس کتاب میں علیحدہ علیحدہ چہل حدیث مرتب کی گئی ہیں ۔ درود شریف کے فضائل برکات سے متعلق احادیث جمع کی گئی ہیں ۔ نیز مختلف روحانی جسمانی ترقی وشفا کے لئے درود شریف کے مستند صیغہ جات اور روز مرہ کے معمولات میں شامل کرنے کے لئے بہترین وظائف لکھ دئیے گئے ہیں ۔ یہ رسالہ خود بھی پڑھئے اور ثواب کی نیت سے دوسروں کو بھی ہدیہ کیجئے ۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اپنی نیت درست کریں

نیت کی اچھائی ہی بندہ کو اچھے اعمال تک لے جاتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے حسن نیت کا ایسا گر ہمیں عطا فرمایا ہے جس سے ہم محض دنیاوی اور مباح امور کو بھی عبادت بنا سکتے ہیں ۔ زیر نظر جدید کتاب " نیت درست کریں" حسن نیت کی حقیقت، اس کے فوائد و ثمرات، ضرورت و اہمیت پرمفید مضامین کا مجموعہ ہے ۔ جس میں اسلاف کے اخلاص وللّٰہیت پر مبنی واقعات بھی دئیے گئے ہیں ۔    ..

₨.290.00 Ex Tax: ₨.290.00

اکابر کے 313 بکھرے موتی

برصغیر پاک وہند کے ارباب علم و فضل کی مبارک زندگیوں سے تابندہ نقوش اور مقناطیسی پراثر 313 جواہرات ہزاروں اوراق میں بکھرے ہوئے اکابر کے منتخب 313 انمول موتی ۔ جو علم میں اضافہ ، عمل میں استقامت و خلوص، ظاہر کی اصلاح اور باطن کے تزکیہ کے نمایاں پہلو لئے ہوئے ہیں ۔ دین و دنیا کی سعادت کے لئے ان علماء حق کے واقعات کا مطالعہ جسمانی وروحانی ترقی اور خیروبرکت کا ذریعہ ہے ۔   ..

₨.250.00 Ex Tax: ₨.250.00

ایمان کی اہمیت

اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں میں سب سے قیمتی دولت ایمان کی دولت ہے ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بغیر کی درخواست کے یہ نعمت میسر فرمائی ہے ۔ ایمان کی حقیقت کیا ہے اور اس کے تقاضے کیا کیا ہیں؟ اور ایمان کیسے کامل ہوتا ہے ۔ اس رسالہ میں آپ کو یہ قیمتی چیزیں پڑھنے کو ملیں گی۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

ایک سے زائد نکاح سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

نکاح اگر خوشی کا موقع ہے تو دین اسلام کی ترغیب کے مطابق ایک سے زائد نکاح مزید خوشی دوبالا کرنے اور بے شمار معاشرتی مسائل حل کرنے والا عمل ہے جو کہ صحابہ کرام کے زمانہ سے رائج ہے ۔ لیکن ہماری بدقسمتی کہ مغربی پروپیگنڈہ سے متاثر ہوکر اور زمانہ طویل ہندوؤں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ہماری اکثریت نکاح ثانی اور نکاح بیوگان سے دور ہوگئی ۔ یہ کتاب اسی معاشرتی غلط فہمی کی اصلاح کے لئے ایک کاوش ہے اور ایسی خواتین جو نکاح ثانی کی وجہ سے رنجیدہ ہوں ان کے لئے تسلی کا سامان ہے ۔   ..

₨.280.00 Ex Tax: ₨.280.00

ایک ہزار احادیث

عوام الناس کے لئے عام فہم مختصر احادیث پر مشتمل سبق وار مجموعہ تیار کیا گیا ہے ۔ جو کہ بحمد اللہ عوام وخواص میں بے حد مقبول ہوچکا ۔ اس مجموعہ میں تمام احادیث مستند ہیں اور حوالہ جات ذکر کیے گئے ہیں ۔ نیز ہر حدیث پر عام فہم عنوان لگائے گئے اور حدیث کو بآسانی یاد کرنے کے لئے راویوں کے نام حذف کئے گئے ہیں ۔ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ اس پرفتن دور میں زیرنظر غیراختلافی اور عام فہم کتاب کو زیادہ سے زیادہ خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں ۔   ..

₨.250.00 Ex Tax: ₨.250.00

بادشاہ اللہ والوں کے دربار میں

یہ رسالہ اپنے نام سے واضح ہے ، جس میں ان خوش نصیب بادشاہوں نوابوں اور امراء کے واقعات درج ہیں جنہوں نے وقت کے ولی اہل اللہ کی صحبت اور خدمت کو اپنے لئے قیمتی سرمایہ سمجھا اور ان اللہ والوں کی دعاؤں سے اپنے دامن کو سجایا۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

بچوں کا دینی کورس

زیر نظر جدید کتاب خاص طور پر کمسن اور پرائمری لیول کے بچوں بچیوں کے لیے ترتیب دی گی ہے جس میں اسلامی عقائد، روزمرہ کے مسنون اعمال، ضروری آداب واحکام ، اچھے اخلاق کی ترغیب وتعلیم اور برے اخلاق سے حفاظت کے لیے ان کی نشاندہی ،  اسلامی تاریخ سے منتخب اصلاحی واقعات ،دلچسپ کہانیاں اور وہ سب کچھ جو بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ضروری ہے ۔ ادارہ تالیفات اشرفیہ کی طرف سے شائع کی گئی یہ کتاب ہر اس شخص کے لئے ضروری ہے جو اپنے بچوں کو اسلامی شعار سے آگاہ کروانا چاہتا ہے ۔ اور اسلامی تربیت کا خواہاں ہ..

₨.190.00 Ex Tax: ₨.190.00

بچوں کے 365 سبق

ننھے پیارے بچوں کی جسمانی نشوونما کے لئے والدین خود کو کس طرح تھکا دیتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ ضروری چیز ان کی دینی واخلاقی تربیت ہے ۔ ننھے بچوں کا چھوٹا ذہن چھوٹی چھوٹی باتوں اور دلچسپ اصلاحی واقعات سے مانوس ہوتا ہے ۔ زیر نظر کتاب مختصر مختلف مضامین پر مشتمل ہے جو کہ بہت آسان اور عام فہم معلومات 6 سال کی عمر سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے نہایت مفید ہے ۔   ..

₨.400.00 Ex Tax: ₨.400.00

بڑوں کا بچپن

بچے ہمارا مستقبل ہیں اور بچیاں قوم کی اولین درسگاہ ہیں اسی لئے بچوں اور بچیوں کی دینی تربیت سے غفلت انفرادی جرم نہیں بلکہ اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے ۔ زیر نظر کتاب انتہائی آسان انداز میں لکھی گئی ہے جسے نہ صرف بچے بآسانی پڑھ سکتے ہیں بلکہ بڑے لوگوں کے بچپن سے بہت کچھ سیکھ بھی سکتے ہیں    ..

₨.220.00 Ex Tax: ₨.220.00