Card Cover Book

Card Cover Book

 

Show:
Sort By:

313 درود شریف کا مقبول وظیفہ

درود شریف کے اس مقبول وظیفہ کو مستند کلمات درود شریف سے آراستہ کیا گیا ہے جس میں یہ بات پیش نظر رکھی گئی ہے کہ یہ کلمات مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ آسان بھی ہوں تاکہ روزانہ ہر مسلمان ایک منزل پڑھ سکے ۔ اور جمعہ کی رات کو یہ صرف پندرہ یا بیس منٹ میں یہ مکمل وظیفہ پڑھ لیا جائے تو بآسانی بکثرت درود شریف پڑھنے کے فوائد و برکات حاصل ہوسکتے ہیں ۔ ..

₨.110.00 Ex Tax: ₨.110.00

آخری دس پارہ (سادہ)۔

قرآن مجید سولہ سطری رئیس القراء حضرت قاری رحیم بخش صاحب پانی پتی رحمہ اللہ تعالی کے تصنیف کردہ متشابہات اور ضروری قواعد کے ساتھ تجویدی قرآن ..

₨.90.00 Ex Tax: ₨.90.00

آخری پانچ پارہ (سادہ)۔

قرآن مجید سولہ سطری رئیس القراء حضرت قاری رحیم بخش صاحب پانی پتی رحمہ اللہ تعالی کے تصنیف کردہ متشابہات اور ضروری قواعد کے ساتھ تجویدی قرآن ..

₨.100.00 Ex Tax: ₨.100.00

آسان نیکیاں

ہر وہ نیک کام جو اللہ تعالیٰ کو خوشنودی کا سبب بنے، بڑی قابل قدر چیز ہے اور دنیا میں رہ کر ہی اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ خاص طور پر ایسے نیک کام جنہیں انجام دینے میں کوئی مشقت نہیں ہے لہٰذا اس مختصر رسالے میں ایسی آسان نیکیوں کی فہرست جمع کردی گئی ہے جن کو انجام دینے میں نہ کوئی محنت خرچ ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی خاص وقت لگتا ہے ۔ بس ذرا سی توجہ سے انسان کے اعمالنامے میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔   ..

₨.110.00 Ex Tax: ₨.110.00

اسلامی بینکاری

تقریباً آٹھ سال سے ملک اسلامک بینکنگ جاری کروانے کے لئے مفتی تقی عثمانی صاحب نے بہت عملی کوشش کی ۔ اور سات سال اسلامی بینکاری رائج رہنے کے بعد اہل فتویٰ علماء کرام نے اس سے اختلاف کیا ۔ اختلاف کی جو حدود اکابر نے بتلائی ہیں اگر یہ انہی حدود کے دائرے میں رہتا تو کچھ حرج نہیں تھا لیکن حضرات اکابر میں شدید اختلاف کی وجہ سے عوام میں برا اثر نہ پیدا ہو اسی جذبہ کے تحت یہ رسالہ شائع کیا گیا ہے ۔   ..

₨.70.00 Ex Tax: ₨.70.00

اسلامی تہذیب

زیر نظر کتاب اسلامی تہذیب کے پانچ اجزاء عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاق پر مشتمل ہے ۔ نیز معاشرت سے متعلق اسلامی آداب پر ہمارے محترم صوفی اقبال قریشی صاحب رحمہ اللہ کا ایک اسلامی رسالہ بنام "آداب اسلام" اس کتاب کے آخر میں شامل کردیا گیا ہے ۔ گویا اس کتاب کی افادیت وجامعیت اب دوگنی ہوگئی ۔   ..

₨.170.00 Ex Tax: ₨.170.00

اصلاح الرسوم

اکثر مسلمانوں کو دیکھا جاتا ہے کہ اپنی من گھڑت رسموں اور رواجوں کے اس قدر پابند ہیں کہ فرائض و واجبات بھی قضا ہوجانے کا غم نہیں ہوتا ۔ اور ان رسومات کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں ۔ اس بنا پر محسوس کیا گیا کہ بعض جاہلانہ رسوم کی حقیقت واضح کی جائے ۔ عوام الناس کی رعایت رکھتے ہوئے اس رسالہ میں انتہائی عام فہم سلیس عبارت وتقریر سے کام لیا گیا ہے ۔   ..

₨.70.00 Ex Tax: ₨.70.00

اعمال قرآنی

اللہ تعالیٰ کے اسماء مبارکہ اور مشائخ سے منقول مجرب اعمال کا مجموعہ جو عام مسلمان مردوعورت کے لئے اور کامل عامل حضرات کے لئے ایک راہنما کتاب ہے ۔   ..

₨.150.00 Ex Tax: ₨.150.00

اقوال زریں

اس بات کا مشاہدہ ہے کہ بعض دفعہ چھوٹی سی حدیث یا اللہ والوں کی کوئی مختصر سی بات زندگی میں انقلاب برپا کردیتی ہے ۔ اور زندگی کا سفر علم وعمل مزین ہوجاتا ہے ۔ زیر نظر کتاب میں ایسے ہی عبرت ونصیحت آموز اقوال جمع کئے گئے ہیں جن کے پڑھنے سے باعمل زندگی گزارنے کا خوشگوار احساس پیدا ہوتا ہے ۔ ..

₨.130.00 Ex Tax: ₨.130.00

القراءۃالراشدہ

درس نظامی یعنی سال درجہ ثانیہ میں پڑھائی جانے والی مقبول عام کتاب القراءۃ الراشدہ۔ ..

₨.80.00 Ex Tax: ₨.80.00

ایک سو واقعات

اسلامی تاریخ کے واقعات پرمتعدد کتب ایک سوواقعات یہ کتاب واقعات پرمشتمل مختصرمجموعہ ہےجس میں ہرواقعہ گویاروحانی انجکشن ہےکہ پڑھنےوالے کو کسی بھی انجکشن سےفائدہ ہوجائےاوراصلاح کا ذریعہ بن جائے ابتدائ صفحات میں عہد نبوت اور پھر خیرالقرون کے واقعات ہیں اور آخری حصے میں اسلاف و اکابر کے واقعات جمع کیئے ٖگیئےہیں ..

₨.180.00 Ex Tax: ₨.180.00

بازار رشوت (اعلیٰ ایڈیشن)۔

یہ رسالہ دورحاضر میں بہت مفید اور وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ مبنی بر مبالغہ ہرگز نہ ہوگی ۔ آج کے دور میں ہر طرف رشوت کا بازار گرم ہے ان حالات میں بازار رشوت نامی اس کتاب کو زیادہ سے زیادہ ہاتھوں تک پہنچانا ایک بہت بڑے اجر وثواب کا کام ہے ۔ بعض کم علم لوگ رشوت کو جائز حق سمجھتے ہیں اس لئے اللہ اور اس کے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام وارشادات اور واقعات کی روشنی میں عوام وخواص کے سامنے اس کی صحیح صورت پیش کی جارہی ہے ۔ اس کتاب  میں رشوت سے متعلق وعیدیں ..

₨.160.00 Ex Tax: ₨.160.00

تحفتہ النکاح

مسلمان سنت رسول کے شیدائی اور عاشق ہوتا ہے اور اپنی جوانی کی پوری زندگی حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں اور اسلام کے پاک اور سادہ طریقوں ہے مطابق گزارنا چاہتا ہے۔  جوانوں کے لیے سب سے اہم مسئلہ جوانی کی حفاظت اور شادی بیاہ کے پیش آنے والے معملات اور خوانگی تعلقات ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی قسم کی دینی کتابیں اور مزہبی معلومات سے رسالوں کا مطالعہ کیا جاۓ۔ جب شادی وغیرہ کا موقع آتا ہے تو غیروں کی کتابیں دیکھنی پڑتی ہین جس میں انتہائی فحش مضامین اور اخلاق سوزباتیں ہوتی ہیں۔ اس..

₨.30.00 Ex Tax: ₨.30.00

تحفہ زوجین

میاں بیوی کے حقوق کے متعلق احادیث ، شوہر کے ساتھ نباہ کا طریقہ اور ضروری دستورالعمل ، گھریلو ذمہ داریاں ، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشرتی زندگی جیسے اہم عنوانات پر مشتمل ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے والے مضامین   ..

₨.120.00 Ex Tax: ₨.120.00