Paper Back

Paper Back
Show:
Sort By:

ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن

ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے بارہ میں اجمالی معلومات، فضائل و مناقب، ازواج مطہرات تمام مومنین کی مائیں ہیں ۔ کیونکہ مومن کا وجود ایمانی اور اس کی حیات روحانی پیغمبر کے تعلق اور اتصال سے ہے ، اسلئے پیغمبر مومنین کے حق میں بمنزلہ روحانی باپ ہے ۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اسلامی بھائی چارہ

اس رسالہ میں اسلام کے نظام اخوت و محبت پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اور ہر شخص جانتا ہے کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو اس کی کتنی ضرورت ہے، حضرت مولانا ظفیر الدین مدظلہم العالیہ کا یہ مضمون اپنے موضوع پر کافی شافی معلومات پر مشتمل ہے ۔ شروع رسالہ میں احادیث مبارکہ اور حضرت مولانا طفیل قیوم صاحب رحمہ اللہ کا مضمون دیا گیا ہے ۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اصلاح قلب

قلب کی اصلاح ضروری ہے ، آخرت کی نجات اور دنیا کی عافیت چاہتے ہو تو قلب کی اصلاح کرو، قلب ایک باطنی چیز ہے جس کا قابو میں آجانا اتنا آسان نہیں ہے ۔ اور قلب کو ٹھیک کرنے کے لئے پہلے اپنے جوارح کے اعمال صحیح کرو، ہاتھ پاؤں کان آنکھ اور زبان کو ذکر اللہ میں لگاؤ، ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اصلی گھر مع درس عبرت

یہ رسالہ موت کی یاد کے لئے بہترین اشعار کا مجموعہ ہے ۔ یہ بظاہر چھوٹا سا رسالہ بہت بڑے فائدے کی چیز ہے ، اس کے پڑھنےسے موت کی یاد آتی ہے ، اور موت کا کثرت سے ذکر کرنا اس دھوکہ کا گھر سے بے رغبتی پیدا کرتا ہے اور آخرت کے لئے تیاری کرنے پر آمادہ کرتا ہے ۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اللہ دیکھ رہا ہے

اللہ تعالیٰ کی محبت اور خشیت دونوں مطلوب ہیں ، اللہ کی محبت سے اعمال صالحہ کا بجالانا آسان ہوجاتا ہے ۔ اور خوف و خشیت سے انسان تمام گناہوں سے بچ سکتا ہے  بشرطیکہ ہمارے دل و دماغ میں یہ بات رچ بس جائے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھ رہے ہیں ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اللہ سے شرم کیجئے

حدیث شریف میں ہے کہ اے لوگو! اللہ سے کماحقہ شرم کرو تو صحابہ نے کہا یا رسول اللہ ﷺ ہم اللہ سے شرم کرتے ہیں ۔ تو آپ نے فرمایا یہ مطلب نہیں بلکہ تم اپنے سر کی حفاظت کرو اور سر کے متعلقات کی حفاظت کرو اور اپنے پیٹ اور اس کے متعلقات کی حفاظت کرو۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اللہ والوں کی باتیں

اللہ والوں کی باتوں میں عجیب تاثیر ہوتی ہے ۔ کتنے لوگوں کی زندگیاں اللہ والوں کی بااثر باتوں سے انقلاب لے آئیں ۔ اس کتابچہ میں بھی اللہ والوں کے ایسے اقوال وواقعات کاتذکرہ ہے جو دل پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اصلاح نفس میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اللہ کی محبت سیکھئے

محبت ہو تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ بس، اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے بھی محبت ہو تو اس میں بھی خود غرضی یا نفسانی خواہش مطلوب نہ ہو۔ اللہ جل شانہ کی محبت بنیادی چیز ہے ، تمام نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے میں اسی محبت کو دخل ہے ۔ جس کو جتنی زیادہ محبت ہوگی اسکی آخرت کی منزلیں اتنی زیادہ آسان ہوتی جائیں گی ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

انسان اور آزمائش

یہ رسالہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے خلیفہ عارف باللہ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمہ اللہ کی ایسی تحریر جو پریشان حال انسانیت کے لئے نسخہ شفا ہے جس میں موجودہ معاشرہ وماحول میں ایک مسلمان کو کس طرح زندگی گزارنی چاہئے ۔ اس کی منظر کشی کی گئی ہے۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

انوار درود شریف

درود شریف کے فضائل اور صیغوں پر مشتمل کئی کتابیں دستیاب ہیں ۔ لیکن اس کتاب میں علیحدہ علیحدہ چہل حدیث مرتب کی گئی ہیں ۔ درود شریف کے فضائل برکات سے متعلق احادیث جمع کی گئی ہیں ۔ نیز مختلف روحانی جسمانی ترقی وشفا کے لئے درود شریف کے مستند صیغہ جات اور روز مرہ کے معمولات میں شامل کرنے کے لئے بہترین وظائف لکھ دئیے گئے ہیں ۔ یہ رسالہ خود بھی پڑھئے اور ثواب کی نیت سے دوسروں کو بھی ہدیہ کیجئے ۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اوراد فضلیہ

اوراد فضلیہ ۔ شیخ المشائخ حضرت مولانا عبد الغفور العباسی مہاجرمدنی رحمہ اللہ کی معروف و مقبول کتاب ہے ۔ جو قرآن و حدیث کی مستند و مجرب دعاؤں پر مشتمل ہے جن کو معمول بنا لینے سے اخروی نعمتیں بھی حاصل ہوتی ہیں اور دنیوی امراض و مصائب کے لئے بھی نفع بخش ہے ۔ کتابچہ کے آخر میں مولانا ناصر الدین خاکوانی صاحب اور حاجی عبدالقیوم مہاجرمدنی رحمہ اللہ کی کاوشوں سے ختم خواجگان، دعا کا طریقہ اور ایصال ثواب کا طریقہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔   ..

₨.50.00 Ex Tax: ₨.50.00

ایمان کی اہمیت

اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں میں سب سے قیمتی دولت ایمان کی دولت ہے ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بغیر کی درخواست کے یہ نعمت میسر فرمائی ہے ۔ ایمان کی حقیقت کیا ہے اور اس کے تقاضے کیا کیا ہیں؟ اور ایمان کیسے کامل ہوتا ہے ۔ اس رسالہ میں آپ کو یہ قیمتی چیزیں پڑھنے کو ملیں گی۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

بادشاہ اللہ والوں کے دربار میں

یہ رسالہ اپنے نام سے واضح ہے ، جس میں ان خوش نصیب بادشاہوں نوابوں اور امراء کے واقعات درج ہیں جنہوں نے وقت کے ولی اہل اللہ کی صحبت اور خدمت کو اپنے لئے قیمتی سرمایہ سمجھا اور ان اللہ والوں کی دعاؤں سے اپنے دامن کو سجایا۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

بے ادبی کا انجام

اس رسالہ میں ایسے واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے جو ہم سب کے لئے عبرت کا سبب ہیں اور بے ادب گستاخ لوگوں کو ادب سکھانے کے لئے بہترین نصیحت ہیں۔ ان واقعات کو پڑھ کر ہم میں سے ہر شخص اپنا محاسبہ کر سکتا ہے اور بخوبی اس بات کو ذہن نشین کرسکتا ہے کہ دین سارا کا سارا ادب ہی ہے ۔ کامیابی انہی لوگوں کے قدم چومتی ہے جو اولیاء اللہ اور اپنے بڑوں کا ادب کرتے ہیں ۔ اور ادب کرنے میں ہی اپنا کمال سمجھتے ہیں ۔ This Booklet  can be downloaded in PDF format. Registration is easy and 100% Free...... Se..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

تحفہ معلم

آج کل بہت لوگ ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنانا چاہتے ہیں مگر ایسے معلم کی تلاش کرتے ہیں جو بچے کی نفسیات کو سمجھتا ہو، سزا بھی بوقت ضرورت ، مناسب اور نرم انداز میں شریعت کی حدود کے اندر دے۔ کتنے لوگ ایسے ہیں کہ جو قرآن پاک کی تعلیم سے ان سخت سزاؤں کی وجہ سے متنفر ہوچکے ہیں ۔ اساتذہ اور معلمین سے گزارش ہے کہ اس رسالہ کا خود بھی مطالعہ فرمائیں اور دوسرے مدرسین کو بھی ترغیب دیں ۔   ..

₨.70.00 Ex Tax: ₨.70.00