Categories

Categories

 

Show:
Sort By:

اسلام کیا ہے ؟

اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس چھوٹی سی کتاب میں پورے دین کا لب لباب آگیا ہے اور قرآن وحدیث کی تعلیمات بیس اسباق کی شکل میں جمع کردی گئی ہیں ۔ جن سے واقف ہوکر اور جن پر عمل کر کے ایک عام آدمی نہ صرف اچھا مسلمان بلکہ ان شاء اللہ مومن کامل اور اللہ کا ولی بن سکتا ہے ۔ مسلمانوں کے علاوہ یہ کتاب ان غیر مسلموں کو بھی بے تکلف دی جاسکتی ہے جو اسلام کو سمجھنے اور اسلامی تعلیمات کو جاننے کا شوق رکھتے ہیں ۔  ..

₨.120.00 Ex Tax: ₨.120.00

حکمت و نصیحت کے حیرت انگیز واقعات

یہ کتاب حکمت و نصیحت پر مشتمل ایک سدا بہار انسائیکلو پیڈیا ہے جو ہر مسلمان کے لئے ایک قیمتی خزانہ ہے جس کا مطالعہ بتاتا ہے کہ دین کی ترویج کے لئے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے سلسلہ میں ہمارے اکابر کس قدر باریک بینی سے حکمت و بصیرت کو بروئے کار لاتے تھے ۔ حکمت و نصیحت انسانیت کی وہ قیمتی متاع ہے جس سے کوئی فرد بھی مستغنی نہیں ہوسکتا ۔   ..

₨.230.00 Ex Tax: ₨.230.00

حکیم الاسلام کے پسندیدہ واقعات

ہمارے اکابر میں حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔ زیرنظر کتاب میں آپ کے خطبات و مجالس میں سے ایمان افروز واقعات ترتیب دئے گئے ہیں ۔ ان واقعات کی اکثریت کا تعلق اہل علم وفضل سے ہے ۔ مبارک شخصیات کا ذکر اور حکیم الاسلام رحمہ اللہ کا اندازِ بیان گویا نور علی نور ہے ۔   ..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00

روح کیا ہے ؟

مخلوقات میں سب سے اچھی اور پاکیزہ چیز روح ہوتی ہے ۔ انسانی سیرت اور کردار کے اعلی نمونوں کے پس پردہ اس کی روح کی پاکیزگی اور عمدگی ہی ہوتی ہے ۔  یہ کتاب اصل تو علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کی اس موضوع پر شاہکار کتاب "کتاب الروح" کا نقش ثانی ہے ۔ بنیادی مواد وہی ہے جو علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے جمع کیا ہے ۔ مگر اس کا اپنی طرف سے آسان اردو ترجمہ کیا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ روح کے موضوع پر علمائے برصغیر کی حکیمانہ تشریح اور محققانہ کاوشوں سے بھی استفادہ کیا گیا ہے ۔  ..

₨.190.00 Ex Tax: ₨.190.00

زبان کی حفاظت

زبان کی وجہ سے کتنے فتنے اور جھگڑے فساد ہمارے اردگرد ہوتے ہیں حالانکہ تمام بدن میں سے صرف ایک زبان کی حفاظت کرلیں تو کئی مسائل پُرامن طریقے پر حل ہوسکتے ہیں۔ یہ مولانا عاشق الہی بلند شہری رحمہ اللہ کی کتاب اسی ضرورت کے تحت شائع کی گئی ہے تاکہ لوگوں میں زبان کی حفاظت کا شعور پیدا ہو۔ ..

₨.110.00 Ex Tax: ₨.110.00

عجائبات

ادارہ کی جدید کاوش عجائبات کو باذوق قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے جس میں روئے زمین پر ہونے والے واقعات اور آسمان پر ہونے والے آفاقی تغیرات وحرکات سے متعلق عجیب و غریب معلومات جمع کی گئی ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ کائنات کا ذرہ ذرہ خلاق عالم اللہ جل شانہ کے وجود اور اسکے کمال قدرت کی زبان حال سے شہادت دے رہاہے ۔ کتاب ہذا کے جملہ مضامین وواقعات اسلامی تاریخ کی مستند کتابوں سے ماخوذ ہیں۔   ..

₨.350.00 Ex Tax: ₨.350.00

عجیب و غریب واقعات

زیر نظر کتاب ظاہر وباطن کی اصلاح کے لئے ایک ایسا دلچسپ مجموعہ ہے جسے بڑوں کے علاوہ بچے بھی بڑے ذوق و شوق سے پڑھ کر بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔ یہ کتاب عوام و خواص اور مبلغین و مقررین کے لئے بہترین معاون ہے کہ کسی بھی بات کو سمجھانے کے لئے کسی مستند واقعہ کو بیان کرنا بڑا مفید ثابت ہوتا ہے ۔ جس سے سامعین کی دلچسپی بھی رہتی ہے اور اور بات بھی واضح انداز میں سمجھ آجاتی ہے ۔   ..

₨.190.00 Ex Tax: ₨.190.00

قیامت سے پہلے کیا ہوگا

زیر نظر کتاب مستند اکابر علمائے کرام کے افادات سے مرتب کی گئی ہے تاکہ اس موضوع پر عوام الناس میں جو لاعلمی ہے اور غیر مستند من گھڑت قصے کہانیوں کی شہرت ہے ان کا انسداد اور روک تھام ہوسکے ۔ اور سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ ہم اس کتاب کو پڑھ کر آخرت کی فکر میں لگ جائیں ۔ درحقیقت یہ کتاب فکر آخرت کو اجاگر کرنے کی تحریک ہے کیونکہ یہی فکر ہمارے بگڑے ہوئے سب احوال کا نسخہ کیمیا ہے ۔ ..

₨.220.00 Ex Tax: ₨.220.00

قیامت قریب آرہی ہے

قیامت اور اس کی علامات پر مبنی کتب کا اصل مقصد یہی ہوتا ہے کہ پوری قوم خود کو خواب غفلت سے بیدار کرکے ہر آنے والے فتنہ سے خود کو بچائے ۔ زیر نظر کتاب قیامت کے بارہ میں لکھی جانے والی جدید کتب میں سے وہ منفرد کتاب ہے جو اپنی جامعیت اور مستندہونے کے حوالہ سے بہترین ہے ۔ یہ کتاب علامات قیامت کے بارہ میں نہ صرف معلومات فراہم کرتی ہے بلکہ موجودہ حالات کے پیش نظر دستورالعمل بھی بتلاتی ہے اور مختلف شکوک وشبہات کا بھی ازالہ کرتی ہے ۔ ..

₨.340.00 Ex Tax: ₨.340.00

مثالی شخصیات

دارالعلوم دیوبند کی پچاس مثالی شخصیات کا مختصر تعارف   ..

₨.190.00 Ex Tax: ₨.190.00

مسنون دعاؤں کی قبولیت کے حیرت انگیز واقعات

دعا ایک مستقل عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ کا وہ در ہے جہاں سوال کرنے میں عزت ہے اور اللہ تعالیٰ کیسے رحیم بادشاہوں کے بادشاہ ہیں کہ مانگنے پر خوش اور نہ مانگنے پر ناراض ہوتے ہیں ۔ اور دعا کی قبولیت کے ایسے راستے بناتے ہیں کہ عقل انسانی محو تماشا ہوجاتی ہے ۔ دینی ودنیوی ہر وقت ہر حالت میں دعا کا التزام کیا جائے کتاب ہذا میں نہ صرف دعا سے متعلق اہم مضامین جمع کئے گئے ہیں بلکہ ہر دو چار صفحات کے بعد قبولیت دعا کے ایمان افروز واقعات بھی دئے گئے ہیں   ..

₨.425.00 Ex Tax: ₨.425.00