Ahkam O Masail

Ahkam O Masail

 

Show:
Sort By:

Mosques in Islam

Mosques are primarily the “houses which God hath the permitted to be raised to honor, for the celebration in them, of His name : in them is He glorified in the mornings and  the evenings”. The special type of a building which is called “The Mosque” is indeed an order or chain of nerve centers of Muslim Society, founded by the Holy prophet PBUH. And “Nizam E Masjid” is a thought provoking book which should prompt the readers to performance of the virtuous deeds (indicated in the book) ..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00

آؤ ! رمضان کو قیمتی بنائیں

رمضان کیا ہے ؟  رمضان اور قرآن ۔  رمضان اور روزہ ۔  رمضان اور تراویح ۔  رمضان اور اعتکاف۔  رمضان اور شب قدر  اور ان جیسے تفصیلی عنوانات پر مشتمل جن کے مطالعے سے آپ رمضان کو قیمتی بنا سکتے ہیں ۔    ..

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

آئیے ! نماز سیکھئے

فریضہ نماز اور اس کی مسنون ادائیگی کی ترغیب وترہیب پر بے شمار کتب ہر دور میں لکھی گئی ہیں زیر نظر کتاب اسی مبارک سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مطالعہ نماز پڑھنے والے خواتین و حضرات کو اپنی نمازوں کی تکمیل وترقی کا درس دیتا ہے اوردوسری طرف یہ کتاب نمازی حضرات کو قدم قدم پر اللہ تعالیٰ کی رحمت و مغفرت کی خوشخبری سناتی ہے اور نماز سے غافل حضرات کو نماز چھوڑنے پر دنیاوآخرت کی مشکلات بتاتی ہے ۔   ..

₨.250.00 Ex Tax: ₨.250.00

آسان بہشتی زیور

حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کی وہ عظیم مقبول کتاب جو مردوں کے لئے عموماً اور خواتین کے لئے خصوصاً لکھی گئی ہے جس میں خواتین کی اصلاح وتربیت اور معاشرت کا مکمل اسلامی نظام درج کیا گیا ہے ۔ اور روزہ مرہ پیش آنے والے مسائل اور جملہ اسلامی احکامات جو ولادت سے لیکر تدفین تک محیط ہیں ۔ اس کتاب سے ان دیندار خواتین نے خاطر خواہ استفادہ کیا جو اپنے نسوانی مسائل کے بارہ میں کسی عالم سے نہ پوچھ سکتی تھیں یا شرم و حیا کی دیوار حائل ہوتی تھی۔  ..

₨.390.00 Ex Tax: ₨.390.00

اسلام اور سیاست

اللہ پاک نے حضرت حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ سے شریعت و تصوف کا جو عظیم المرتبت کام لیا وہ اہل علم سے مخفی نہیں ہے ۔ آپ کی تصانیف، جملہ مواعظ ، خطبات و ملفوظات میں اسلام وسیاست کے موضوع پر بھی ایسے شفاف اصول ملتے ہیں جن پر عمل کر کے مسلمان واقعی مسلمان بن سکتا ہے ۔ زیر نظر کتاب میں اسی موضوع سے متعلق حضرت کی مرتب کردہ کتابوں سے نافع مضامین کو ترتیب دیا گیا ہے ۔ کتاب کی نافعیت کو بڑھانے کے لئے مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ کی کتاب حکیم الامت کے سیاسی افکار کو بھی مختصر اندا..

₨.270.00 Ex Tax: ₨.270.00

اسلام اور معاملات

آج گھر گھر میں جو ناچاقی، دفاتر اور بازاروں میں لڑائی جھگڑے اور عدالتوں، کچہریوں میں جو مقدمات کی کثرت ہے ۔۔ ان سب کی اہم وجہ یہی معاملات کی خرابی ہے ۔ موجودہ حالات میں معاملات کی خرابی کے باعث لوگ دھوکہ کھا کر اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں یا دوسروں کا حق غصب کر کے اپنی دنیاوآخرت کو خراب کر لیتے ہیں ۔ معاشرہ کے اسی سلگتے موضوع پر زیر نظر جدید کتاب ترتیب دی گئی ہے ۔ جس میں معاملات کی اہمیت کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اکابر واسلاف کے واقعات کی روشنی میں واضح کی..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00

امداد الاحکام

امدادالفتاویٰ کا تکملہ جو 1340ء کے بعد کے فتاویٰ پر مشتمل ہے ۔ درحقیقت امدادالاحکام صدی کا عظیم کارنامہ ہے ۔ اس میں فقہ کے متعلق ضروری معلومات، مثلاً فقہ اور اس کے مآخذ کا تعارف ، فقہی مسائل میں عہد صحابہ سے اب تک اختلافات کے وجوہ واسباب، ائمہ اربعہ کے مذاہب کی بنیادی خصوصیات، تقلید واجتہادی کی حدود اور فتویٰ طلب کرنے والوں کو کن آداب کا لحاظ ضروری ہے اور فتویٰ دینے کے آداب اور اسکی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ ..

₨.1,920.00 Ex Tax: ₨.1,920.00

تاریخ جنات و جادو

آج کل ہمارے معاشرے میں جنات و جادو کے موضوع پر بہت زیادہ غلط فہمیاں ، توہمات اور شکوک و شبہات اور اشکالات پائے جاتے ہیں ۔ جن کی وجہ سے بہت حضرات دینی ودنیوی نقصانات اٹھاتے ہیں کتاب ہذا کے ذریعے یہ کوشش ہے کہ کوئی بھی مسلمان ان مسائل کا شکار نہ بلکہ یہ کتاب صحیح رہنما ثابت ہو۔ جسے ضرورت ہو وہ اس کتاب کا مطالعہ کرکے اپنی پریشانی حل کرلے   ..

₨.250.00 Ex Tax: ₨.250.00

تقریر سیکھئے

آئمہ مساجد، خطباء، مبلغین اور طلباء مدارس و سکول کے لئے ساٹھ سے زائد دینی موضوعات پر مشتمل مستند علمی واصلاحی تقاریر کاعام فہم مجموعہ اصلاح معاشرہ، فکرآخرت، حقوق و فرائض جیسے اہم عنوانات سے آراستہ مکمل مجموعہ زیر نظر کتاب میں جو تقاریر دی گئی ہیں وہ اسلامی مستند معلومات سے اس طرح مزین ہیں جن کو ہر قسم کے مجمع میں بیان کیاجاسکتا ہے تاہم یہ مختصر تقاریر طلباء کرام کی ذہنی پرواز کے مطابق مرتب کی گئی ہیں جن سے قوت گویائی میں اضافہ کیا سکتا ہے ۔    ..

₨.230.00 Ex Tax: ₨.230.00

جامع الفتاویٰ (11جلدی)۔

دس ہزار سے زائد مسائل کے شرعی حل پر مشتمل زیر نظر کتاب زندگی کے ہر شعبے میں شرعی رہنمائی کرنے والا واحد مجموعہ ہے جس کے مطالعہ سے ہر شخص بآسانی دینی رہنمائی حاصل کر سکتاہے ۔ میڈیکل مسائل، بیوٹی پارلر اورزیب وزینت کے جدید مسائل نیز گھریلومعاملات کے کے بارے میں مکمل لائحہ عمل اس کتاب میں موجود ہے ۔ اس مجموعہ میں حوالہ جات کوبھی درج کیا گیا ہے اور اکابر کی تحریرات کو حسب موقع اس طرح رکھا گیا ہے کہ یہ کتاب ایک مکمل رہنمائی کرنے والی دستورالعمل بن جائے   ..

₨.4,100.00 Ex Tax: ₨.4,100.00

حج و عمرہ

سفر حج وزیارت روضہ انور کے مسافروں کے لئے یہ ایک ایسی رفیق سفر کتاب ہے جو وجد آفرین اور پرکیف مضامین کا مجموعہ ہے ۔ اس جدید ایڈیشن کو جیبی سائز میں شائع کیا گیا ہے تاکہ حجاج کرام بآسانی قدم بہ قدم ساتھ رکھ سکیں ۔ اسی وجہ سے بعض مضامین کو طوالت کی وجہ سے حذف کر کے مختصر مفید مضامین شامل کئے گئے ہیں ۔   ..

₨.80.00 Ex Tax: ₨.80.00

حج و قربانی قدم بہ قدم

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ادارہ تالیفات اشرفیہ کی جدید کتاب "حج و قربانی" آپ کے سامنے ہے اس مبارک کتاب کے حصہ اول میں بیت اللہ کی تاریخِ توسیع اور تعمیر اور  اسکے انوار وبرکات کا ذکر خیر کیا گیا ہے۔  بیت اللہ شریف کے تذکرہ کے بعد حج کا ذکر ہے جس میں اسکی فضیلت، برکت اور دینی ودنیاوی برکات کا تذکرہ ہے۔ کتاب کے حصہ دوم میں سیدنا ابراہیم علیہ السلامکی یادگار "قربانی" کا تذکرہ ہے۔ جس میں قربانی کی حقیقت،روح اور فلسفہ اور قربانی کے تفصیلی احکام و مسائل ذکر کئے گئے ہیں۔  ..

₨.410.00 Ex Tax: ₨.410.00

خاندانی حقوق و فرائض

اسلامی تعلیمات واحکام حقوق کے گرد گھومتی ہیں ۔ حقوق العباد کا معاملہ نہایت اہم ہے ۔ زیر نظر کتاب حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے افادات کا مجموعہ ہے جسے حضرت کے مواعظ وخطبات ، مجالس وملفوظات سے مرتب کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ شروع کتاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ احادیث مبارکہ دی گئی ہیں جو حقوق العباد سے متعلق ہیں گویا یہ احادیث مبارکہ کتاب ہذا کا متن اور باقی مضامین اس کی شرح ہیں ۔   ..

₨.320.00 Ex Tax: ₨.320.00

خطبات نماز

دور حاضر میں جبکہ جدید سے جدید تحقیقات کی بہتات اور سہولت موجود ہے اور مادہ پرستی بھی عام ہے تو وہ طبائع جو کسی شرعی مسئلہ کے دنیاوی اور عقلی فوائد معلوم ہوجانے پر زیادہ متوجہ ہوتے ہیں ۔ ایسے حضرات کے لئے نماز کے طبی ومیڈیکل جدید فوائد بھی ذکر کئے گئے ہیں ۔ یہ کتاب اسی نیت سے مرتب کی گئی ہے کہ جو لوگ فریضہ نماز میں غفلت کا شکار ہیں وہ نمازی بن جائیں اور نمازی حضرات نماز کا مسنون طریقہ سیکھ کر خشوع والی نماز ادا کرنے والے بن جائیں ۔ ۔ یہ جہاں خطباء حضرات کے لئے علمی ذخیرہ ہے وہاں عوام الناس کے..

₨.350.00 Ex Tax: ₨.350.00

دور حاضر کی مشکلات کا حل

زیر نظر کتاب کا موضوع ہر مسلمان کے دل میں ابھرنے والے سینکڑوں سوالوں کا تسلی بخش جواب اور آسان ترین دستورالعمل ہے جو ان شاء اللہ حقیقتاً ہر مسلمان کے لئے دور حاضر کی مشکلات کا آسان حل ہے ۔ یہ کتاب ایسی دلعزیز صاحب علم وعمل شخصیت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی کے افادات کا مجموعہ ہے جن کے مبارک قلم کی تحریرات کو نہ صرف اپنے بلکہ اغیار بھی تسلیم کرتے ہیں ۔   ..

₨.380.00 Ex Tax: ₨.380.00