Khutbaat

Khutbaat

 

Show:
Sort By:

خطبات احتشام 4 جلد

خطیب اسلام حضرت مولانا احتشام الحق صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے ۔ آپ دارالعلوم دیوبند اور خانقاہ اشرفیہ تھانہ بھون کی نسبت سے ایک بلند و بالا مقام پر فائز ہیں ۔ شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ نے ایک دفعہ آپ کی خطابت سننے کے بعد فرمایا کہ الحمد للہ میرا جانشین پیدا ہوگیا ہے ۔ اس کتاب میں مولانا احتشام الحق صاحب رحمہ اللہ کے سب سے اہم خطبات کو یکجا کر کے مرتب کیا گیا ہے ۔ مولانا کے خطبات و تقاریر کا یہ پہلا مجموعہ ہے جو کہ بحمد اللہ عوام میں مقبول..

₨.800.00 Ex Tax: ₨.800.00

خطبات بخاری شریف

زیر نظر کتاب میں شیوخ الحدیث کے  وہ منتشر خطبات ودروس جمع کیے گیے ہیں۔ جو ان حضرات نے ایسے مواقع پر بیان فرمائے ہیں۔ کتاب کے حصہ اول میں بخاری شریف کے آغاز و افتتاح کے متعلق خطبات جمع کیے گیے ہیں جبکہ حصہ دوم میں بخاری شریف کے اختتام اور آخری حدیث شریف پر خطبات و دروس مرتب کیے گیے مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ، قاری طیب صاحب رحمہ اللہ ، مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ اور بعضے بہت پرانے بزرگان دین کے خطبات کو بڑی محنت شاقہ اور عظیم کوششوں کے بعد حاصل کرکے قارئین کے پیش نظر کیا ..

₨.400.00 Ex Tax: ₨.400.00

خطبات جمعہ

زیرنظر کتاب میں سال بھر کے جمعے کے خطبات اور تقاریر دی گئی ہیں۔ ہر اسلامی مہینے کے تحت پانچ یا زائد خطبات دئیے گئے ہیں ۔ تاکہ ہر خطیب و مبلغ اپنی سہولت کے پیش نظر ان میں سے انتخاب کر سکے  اولا کوشش کی گئی کہ یہ تمام خطبات ایک ہی جلد میں آجائیں ۔ لیکن عنوانات اور مضامین کی کثرت کے پیش نظر اس کتاب کو دو جلدوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ کیونکہ سال بھر کے مضامین تقریبا 60 ہوتے ہیں لیکن اس میں 80 خطبات وتقاریر دی گئی ہیں ۔   ..

₨.490.00 Ex Tax: ₨.490.00

خطبات حج و قربانی اور محرم الحرام

حج و قربانی اور محرم الحرام کے اہم موضوع پر اکابر کے نادر ونایاب خطبات ومقالات اس کتاب میں قارئین کے لئے جمع کردئیے گئے ہیں ۔ الحمد للہ زیر نظر کتاب میں علمی واصلاحی خطبات جمع کئے گئے ہیں ۔ تقریباً چالیس سے زائد یہ خطبات نہ علماء وخطباء آئمہ مساجد کے لئے نافع ہوں گے بلکہ عوام الناس اور خاص طور پر حج جیسی عبادت کا شرف حاصل کرنے والے حجاج کرام کے لئے بھی زادراہ ثابت ہوگی ۔   ..

₨.320.00 Ex Tax: ₨.320.00

خطبات حضرت جی

امیر تبلیغ حضرت مولانا یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل حضرت جی رحمہ اللہ کے مسجد نبوی میں ارشادفرمودہ خطبات و مواعظ کا مسودہ ملا جو تقریباً 45 سال قدیمی نایاب چیز تھی جس کو ادارہ نے شائع کیا اور عوام الناس کی آسانی کے لئے عنوانات قائم کئے جس سے افادیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔   ..

₨.250.00 Ex Tax: ₨.250.00

خطبات حکیم الامت مکمل سیٹ

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی شخصیت اہل علم کے طبقہ میں محتاج تعارف نہیں ہے ۔ آپ حکیم الامت بھی ہیں اور مجدد الملت بھی ۔ آپ کے خطبات و مواعظ اس صدی میں اک انمول خزانہ ہیں جو نہ صرف اسلامی تعلیمات بلکہ تصوف کے خزانوں پرمشتمل ہیں جن پر عمل کر کے اور ان کو فروغ دے کر ایک بہترین معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔ تمام ممتاز اہل علم ان خطبات کی قدر کرتے ہیں اور شب و روز اس سے مستفیض ہوتے ہیں ۔ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ خطبات و مواعظ ک..

₨.6,900.00 Ex Tax: ₨.6,900.00

خطبات خواتین

ادارہ نے خواتین کی تربیت کے لئے دورحاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی کتب شائع کی ہیں جن میں سے ایک خطبات خواتین زیر نظر کتاب ہے ۔ اس کے مطالعہ سے عوام وخواص میں سے ہردرجہ کی خواتین کے لئے نافع ہے ۔ اور دور حاضر مین دین پر عمل اور اولاد کی تربیت سے متعلق علمی، عملی اور اصلاحی مضامین کا ذخیرہ ہیں ۔   ..

₨.790.00 Ex Tax: ₨.790.00

خطبات سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عظمت صرف ربیع الاول تک ہی محدود نہیں ۔ بلکہ محبت کا تقاضاتو یہ ہے کہ ہر مسلمان ہر وقت ہر آن اپنی شکل وصورت، تہذیب و تمدن ، اعمال و اخلاق اور گفتار سے امتی محمدی ہونے کا ثبوت دے نہ یہ کہ ربیع الاول میں چند مظاہرے کر کے یہ سمجھ لیا جائے کہ ہم نے حقوق رسالت ادا کردئیے ۔ زیر نظر کتاب میں اکابر کے مستند خطبات جمع کئے گئے ہیں جو اتباع سنت کی اہمیت وفضیلت کو اجاگر کرتے ہیں ۔اس کتاب کو پڑھتے وقت یہ نیت کر لیں کہ میں بھی ان شاء اللہ اپنی زندگی کو ایسی عظیم شخصیت..

₨.350.00 Ex Tax: ₨.350.00

خطبات شعبان و رمضان

زیر نظر کتاب میں شعبان المعظم سے لے کر عید الفطر تک تمام ضروری امورپر آپ کو تفصیلی خطبات و مقالات ملیں گے ۔ ان شاء اللہ زیر نظر خطبات کی افادیت صرف شعبان اور رمضان تک ہی محدود نہیں بلکہ اس کے سدا بہار مضامین جس ماہ میں بھی مطالعہ کئے جائیں ، فائدہ سے خالی نہ ہوں گے ۔ اس کتاب میں پچاس سے زائد خطبات دس ابواب میں جمع کئے گئے ہیں جو ہم سب کی اصلاح و فلاح کے ضامن ہوں گے ۔   ..

₨.330.00 Ex Tax: ₨.330.00

خطبات قرآن

ہمارا المیہ ہے کہ قرآن کریم کا تذکرہ رمضان المبارک تک محدود ہے جبکہ دورحاضر کی یہ اہم دینی ضرورت ہے کہ ہم قرآن مجید کی تلاوت صحیح تجوید کے ساتھ خود بھی سیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں ۔ اسی جذبہ کے تحت زیر نظر کتاب مرتب کی گئی ہے جس میں برصغیر کے اکابر اور قراء حضرات کے تیس سے زائد خطبات و مقالات جمع کر دئیے ہیں ۔ جو کہ عام فہم ہونے کی وجہ سے عوام الناس کے لئے قرآنی محبت کا ذریعہ ہیں ۔   ..

₨.310.00 Ex Tax: ₨.310.00

خطبات نماز

دور حاضر میں جبکہ جدید سے جدید تحقیقات کی بہتات اور سہولت موجود ہے اور مادہ پرستی بھی عام ہے تو وہ طبائع جو کسی شرعی مسئلہ کے دنیاوی اور عقلی فوائد معلوم ہوجانے پر زیادہ متوجہ ہوتے ہیں ۔ ایسے حضرات کے لئے نماز کے طبی ومیڈیکل جدید فوائد بھی ذکر کئے گئے ہیں ۔ یہ کتاب اسی نیت سے مرتب کی گئی ہے کہ جو لوگ فریضہ نماز میں غفلت کا شکار ہیں وہ نمازی بن جائیں اور نمازی حضرات نماز کا مسنون طریقہ سیکھ کر خشوع والی نماز ادا کرنے والے بن جائیں ۔ ۔ یہ جہاں خطباء حضرات کے لئے علمی ذخیرہ ہے وہاں عوام الناس کے..

₨.350.00 Ex Tax: ₨.350.00