Waqiaat

Waqiaat

 

Show:
Sort By:

313 اصلاحی واقعات

زیر نظر کتاب میں اسلامی تاریخ سے وہ چمکتے دمکتے واقعات دئیے گئے ہیں جو اپنے اندر عبرت و نصیحت کے علاوہ بالواسطہ یا بلاواسطہ اصلاحی پہلو رکھتے ہیں ۔ حضرات بدری صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعداد سے نیک فال لینے کے لئے اس کتاب میں بھی 313 واقعات جمع کئے گئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان واقعات کو ہماری اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔   ..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00

313سچی حکایات

اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت  میں ماضی کے واقعات وحکایات میں دلچسپی اور رغبت کا عنصر رکھا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی سابقہ امتوں کے حالات وواقعات اور حکایات کو مفصل اور کہیں مختصر ذکرفرمایاہے ۔ اس کتاب میں مولانا روم رحمہ اللہ، شیخ قلیوبی، شیخ سعدی رحمہ اللہ اور حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کی بیان فرمودہ حکایات کو مرتب کیا گیا ہے ۔ ساری حکایات نہایت دلچسپ اور عبرت ونصیحت کا مرقع ہیں۔  ..

₨.210.00 Ex Tax: ₨.210.00

Battles by the Holy Prophet PBUH

In this book, the account of Seven major battles have been given in which Prophet Muhammad Peace be Upon him participated personally and commanded the Muslim Army. The Chapter dealing with the Treaty of Hudaibiya is not the narration of any battle as the Prophet had gone to Makkah neither with the intention of fighting nor did any fight actually take place. But all historians have included it in the Kutub e Maghazi as in its details and ramifications it deserved to be placed among battles...

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن

ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے بارہ میں اجمالی معلومات، فضائل و مناقب، ازواج مطہرات تمام مومنین کی مائیں ہیں ۔ کیونکہ مومن کا وجود ایمانی اور اس کی حیات روحانی پیغمبر کے تعلق اور اتصال سے ہے ، اسلئے پیغمبر مومنین کے حق میں بمنزلہ روحانی باپ ہے ۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اسلاف کی باہمی محبت

فروعی و نظریاتی اختلافات کے باوجود اسلاف کی باہمی محبت کے حیرت انگیز واقعات جو اصاغر کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ دورحاضر میں اسلاف کے واقعات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرہ میں کوئی کسی کو کسی سے اختلاف ہو جائے تو اگرچہ وہ خود غلطی پر مگر معمولی اختلاف کو مخالفت کا سبب بنا لیا جاتا ہے ۔ کتاب ہذا میں درج واقعات اختلاف اور مخالفت کے فرق کو واضح کر کے رواداری کا درس دیا گیا ہے   ..

₨.290.00 Ex Tax: ₨.290.00

اطباء کے حیرت انگیز کارنامے

نامور مسلمان اطباء کے عجیب و غریب واقعات۔ طب کے ماہرین معالج حضرات کی خداد فراست و حکمت عوام الناس کے لئے ایک دلچسپ کتاب جو یونانی طریقہ علاج کی برتری کو ظاہر کرتا ہے    ..

₨.150.00 Ex Tax: ₨.150.00

اللہ کی محبت بیدار کیجئے

اللہ تعالیٰ کی محبت وہ نسخہ کیمیا ہے جس کی بدولت ایک مسلمان تمام احکام کو بجا لاسکتا ہے اور تمام ممنوعات سے اجتناب کر سکتا ہے ۔ اکابر اہل اللہ کی مبارک تعلیمات، خطبات، ملفوظات اور مجالس سے اللہ تعالیٰ کی محبت سے متعلق گراں قدر ارشادات اس کتاب کا ماخذ ہیں ۔ علاوہ ازیں اسلامی تاریخ کے وہ سنہرے واقعات بھی دئیے گئے ہیں جن کا مطالعہ دل میں محبت خداوندی کو بیدار کرتے ہیں۔   ..

₨.350.00 Ex Tax: ₨.350.00

امثال عبرت

سات سو سے زائد سبق آموز دلچسپ واقعات و حکایات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کے خطبات، ملفوظات سے منتخب سینکڑوں دلچسپ اور نصیحت آموز واقعات و لطیف حکایات فقہ و تصوف کے اہم مسائل کو عام فہم انداز میں سمجھانے کے لئے  عجیب وغریب مثالوں کا ذخیرہ اس جدید ایڈیشن میں اولاً حکایات اور پھر اس کے بعد مزاحیہ حکایات اور پھر امثال عبرت اور اس کے بعد اشرف الامثال بیان کی گئی ہیں ۔    ..

₨.270.00 Ex Tax: ₨.270.00

اولیاء اللہ کے نصیحت آموز واقعات

تاریخ شاہد ہے کہ اکثروبیشتر ایسا ہوا کہ کسی صاحب دل کا واقعہ کسی انتہائی سرکش انسان کے لئے تازیانہ عبرت بن گیا اور اس کی زندگی کا رخ کامیابی کی طرف مڑگیا ۔ اسی انقلاب انگیز رد عمل کو سامنے رکھتے ہوئے بزرگوں کے مواعظ وملفوظات اور اپنی یاد سے سلسلہ اکابر کی حکایات جمع کی گئی ہیں۔ یہ کتاب اپنی افادیت کے لحاظ سے نرالی شان رکھتی ہے ۔   ..

₨.270.00 Ex Tax: ₨.270.00

اھل بیت علیہم الرضوان

ہمارا ایمان ہے کہ حضرات اہل بیت رضی اللہ عنہم کی محبت و عقیدت، عزت واحترام اور اتباع کرنا سب دین ہی کا حصہ ہے ۔ خلفائے راشدین، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سبھی دل وجان سے اہل بیت کا احترام فرماتے تھے ۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کو اپنے بیٹے پر ترجیح دیتے اور حسن سلوک کا معاملہ فرماتے ۔ پھر تابعین، تبع تابعین، حضرات فقہاء ومحدثین اور مفسرین وجملہ مشاہیر امت نے ہر دور میں "اہل بیت" کے فضائل ومناقب اور اُنکے ایمان افروز حالات وواقعات کو مشعل راہ بنایا ۔ ..

₨.515.00 Ex Tax: ₨.515.00

ایک سو واقعات

اسلامی تاریخ کے واقعات پرمتعدد کتب ایک سوواقعات یہ کتاب واقعات پرمشتمل مختصرمجموعہ ہےجس میں ہرواقعہ گویاروحانی انجکشن ہےکہ پڑھنےوالے کو کسی بھی انجکشن سےفائدہ ہوجائےاوراصلاح کا ذریعہ بن جائے ابتدائ صفحات میں عہد نبوت اور پھر خیرالقرون کے واقعات ہیں اور آخری حصے میں اسلاف و اکابر کے واقعات جمع کیئے ٖگیئےہیں ..

₨.180.00 Ex Tax: ₨.180.00

ایک ہزار انمول موتی

بزرگان سلف کے حالات و واقعات انسان کی اصلاح کے لئے انتہائی مفید اور موثر ہوتے ہیں کیونکہ ان سے اسلامی احکام کی عملی شکل سامنے آتی ہے اس لئے ہر دور کے مصنفین نے بزرگوں کے متفرق واقعات جمع کر کے انہیں امت کےلئے محفوظ کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب کی ترتیب کے دوران ہی اس بات کا مکمل خیال رکھا گیا ہے کہ کوئی بھی واقعہ غیر مستند نہ ہو۔ اس لئے ہر واقعہ باحوالہ دیا گیا ہے ۔   ..

₨.1,350.00 Ex Tax: ₨.1,350.00

ایک ہزار پر تاثیر واقعات

یہ کتاب دو سو مستند اسلامی وتاریخی کتب کے ہزاروں صفحات کی ورق گردانی کے بعد دلچسپ اور اصلاح افروز واقعات پر مشتمل ہے ۔ ان میں سے کوئی واقعہ بھی آپ کی زندگی میں انقلاب لا سکتا ہے ۔ کتاب ہذا میں عہد رسالت، خیرالقرون اور اسلاف وسلاطین اور اکابر مشائخ کے ایسے واقعات جمع کردئیے گئے ہیں جو علم وعمل اور اصلاح اخلاق و معاشرت پر نہایت مفید ہیں  ..

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

بادشاہ اللہ والوں کے دربار میں

یہ رسالہ اپنے نام سے واضح ہے ، جس میں ان خوش نصیب بادشاہوں نوابوں اور امراء کے واقعات درج ہیں جنہوں نے وقت کے ولی اہل اللہ کی صحبت اور خدمت کو اپنے لئے قیمتی سرمایہ سمجھا اور ان اللہ والوں کی دعاؤں سے اپنے دامن کو سجایا۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

برداشت کے حیرت انگیز واقعات

زیر نظر کتاب میں اسلامی تاریخ سے برداشت، صبر وتحمل، صلہ رحمی اور درگزر کے ایسے واقعات جمع کردئیے گئے ہیں جن کے مطالعہ سے باہمی معاملات میں صلح اور صبروتحمل کا ملکہ پیدا ہوتا ہے اور اسلامی مزاج آشکار ہوتا ہے کہ وہ کس طرح اپنے پیروکاروں کو اسلامی بھائی چارہ کا حکم کرتا ہے اور معاشرہ میں باہمی صلہ رحمی اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔    ..

₨.210.00 Ex Tax: ₨.210.00