Hadith

Hadith

 

Show:
Sort By:

Forty Gems(hadith)

This book Is written by Abu zakkariya Yahya bin sharaf Lauded as Mohy-ud-din and Shaikh ul Islam. He was a prolific and was considered as a leading exponent of the Shaf’I school. He excelled in Hadith and Fiqh, and fourteen of his books have survived the test of times. This book contains collection of forty hadith which are easy and related to every Muslim...

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

الخیر الجاری شرح صحیح البخاری

زیر نظر کتاب کتب حدیث کی مستند ومعتبر کتاب صحیح البخاری کی مختصر، جامع ومکمل شرح ہے ۔ علماء کرام نے ہر دور میں بخاری شریف پر تشریح احادیث، حل تراجم، حل لغات وغیرہ کے عنوانات سے بہت علمی کام کئے مگر اس بات کی ضرورت تھی کہ ایسی مختصر اور مکمل شرح منظر عام پر لائی جائے جو اپنے اندر اختصار کے باوجود بھی علامہ عسقلانی اور علامہ عینی اور علامی کشمیری رحمہ اللہ کے علوم کو سمیٹے ہوئے ہو۔ کتاب کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر اس جدید ایڈیشن کو کمپیوٹرائزڈ شائع کیا گیا ہے تاکہ عصر حاضر کا طبقہ بسہولت اس سے مس..

₨.920.00 Ex Tax: ₨.920.00

امدادالباری(8جلد)۔

شیخ المحدثین حضرت مولانا زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز شیخ الحدیث جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآبادی حضرت مولانا عبدالجبار الاعظمی نور اللہ مرقدہ کی لاجواب اردو شرح صحیح بخاری شریف۔  ..

₨.3,900.00 Ex Tax: ₨.3,900.00

انوار الباری

صحیح البخاری کی اردو شرح کی اس تالیف کا مقصد یہ ہے کہ اردو میں اپنے اکابر سلف کے حدیثی افادات شرح و بسط کے ساتھ پیش کئے جائیں ۔ صحاح ستہ میں جامع صحیح بخاری کی اہمیت سب پر ظاہر ہے اسی لئے اکابر کی تعلیمات کو منظر عام پر لانے کے لئے اسی کا انتخاب کیا گیا۔ یہ شرح حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کے افادات سے مرتب کی گئی ہے ۔   ..

₨.3,520.00 Ex Tax: ₨.3,520.00

ایک ہزار احادیث

عوام الناس کے لئے عام فہم مختصر احادیث پر مشتمل سبق وار مجموعہ تیار کیا گیا ہے ۔ جو کہ بحمد اللہ عوام وخواص میں بے حد مقبول ہوچکا ۔ اس مجموعہ میں تمام احادیث مستند ہیں اور حوالہ جات ذکر کیے گئے ہیں ۔ نیز ہر حدیث پر عام فہم عنوان لگائے گئے اور حدیث کو بآسانی یاد کرنے کے لئے راویوں کے نام حذف کئے گئے ہیں ۔ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ اس پرفتن دور میں زیرنظر غیراختلافی اور عام فہم کتاب کو زیادہ سے زیادہ خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں ۔   ..

₨.250.00 Ex Tax: ₨.250.00

تاریخ مفسرین و محدثین

زیرنظر کتاب اپنے موضوع پر پہلی جامع کتاب ہے جس میں اسلامی تاریخ کی ہر صدی کے نامور مفسرین و محدثین کا مختصر جامع تذکرہ کیا گیا ہے یہ کتاب حضرت مولانا عبدالقیوم مہاجر مدنی مدظلہ العالی کی تلخیص شدہ ہے ۔ دوسری خصوصیت اس کتاب کی یہ ہے کہ مفسرین کی تفسیری خدمات بھی زیر قلم لائی گئی ہیں اور دوسرے حصہ میں محدثین کے تذکرہ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔   ..

₨.390.00 Ex Tax: ₨.390.00

تفہیمات مسلم

علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ اور دیگر اکابر بزرگان دین کے افادات سے شائع کردہ صحیح مسلم شریف کی پہلی جلد کی بہترین عام فہم اردو شرح۔  ..

₨.2,320.00 Ex Tax: ₨.2,320.00

جدید درس حدیث (6 جلد)۔

جس طرح اہل و عیال کی دنیوی راحت وآرام کا خیال آپ رکھتے ہیں اسی طرح ضروری ہے کہ اُنکی صحیح دینی تربیت کا بھی خیال ضرور کیا جائےاسی لئے اس کتاب کا مقصد یہ ہے کہ اپنے گھروں میں روزانہ احادیث مبارکہ پر مشتمل آپ اس درس کا اہتمام کریں اور خاص طور پر اپنے بچوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے واقعات سنانے کی ضرورت ہے تاکہ اُنکے دل ودماغ کی سفید لوح پر اسلامی تاریخ کے درخشندہ ابواب اور دنیا کی عظیم ترین ہستی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال نقش ہوجائی..

₨.2,600.00 Ex Tax: ₨.2,600.00

خطبات بخاری شریف

زیر نظر کتاب میں شیوخ الحدیث کے  وہ منتشر خطبات ودروس جمع کیے گیے ہیں۔ جو ان حضرات نے ایسے مواقع پر بیان فرمائے ہیں۔ کتاب کے حصہ اول میں بخاری شریف کے آغاز و افتتاح کے متعلق خطبات جمع کیے گیے ہیں جبکہ حصہ دوم میں بخاری شریف کے اختتام اور آخری حدیث شریف پر خطبات و دروس مرتب کیے گیے مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ، قاری طیب صاحب رحمہ اللہ ، مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ اور بعضے بہت پرانے بزرگان دین کے خطبات کو بڑی محنت شاقہ اور عظیم کوششوں کے بعد حاصل کرکے قارئین کے پیش نظر کیا ..

₨.400.00 Ex Tax: ₨.400.00

قیامت کے آثار

دورحاضر کو سائنسی اور مادی اعتبار سے لاکھ ترقی یافتہ کہہ لیں لیکن اخلاقی اقدار، روحانی بصیرت اور ایمانی جوہر کی پامالی کے لحاظ سے یہ انسانیت کا بدترین دور انحطاط ہے، مکر وفن، دغاوفریب، شروفساد، لہولعب، کفرونفاق اور بے مروتی کاطوفان ہمارے گردوپیش بپا ہے ۔ ذیل میں قیامت سے متعلق احادیث نبویہ سے ایک آئینہ پیش کیا جارہا ہے جس میں دورحاضر کے تمام خدوخال نظر آتے ہیں ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

معارف السنہ (5جلد)۔

یہ کتاب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مستند احادیث کے ترجمہ اور تشریح پر مشتمل مفید عام مجموعہ جسے برصغیر پاک و ہند کے شیوخ الحدیث اور اکابر علماء کی تالیفات اور تشریحی باتوں سے مرتب کیا گیا ہے ۔ اس جدید مجموعہ کو ایک عام مسلمان کی ضرورت کے مطابق ترتیب پر مرتب کیا گیا ہے ۔ اور جو اعتقادی ونظریاتی مضامین ہیں ان کی تفصیلی بحث بھی شامل کی گئی ہے ۔ یہ مجموعہ جن مخلص اہل علم کی تالیفات سے منتخب کیا گیا ہے ان کے اخلاص کا عکس پڑھنے والے کی زندگی میں یوں رونما ہوتا ہے کہ قاری صرف علم میں اضافہ ..

₨.2,050.00 Ex Tax: ₨.2,050.00

منتخب نو ہزار گلدستہ احادیث

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکمت بھری زبان سے ادا ہونے والی احادیث مبارکہ زندگی کے ہر موقع پر رہنمائی فرماتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی معجزہ ہے کہ آپ کے مختصر الفاظ میں علم و معرفت کے سمندر ہوتے ہیں , اس کتاب میں احادیث کی بڑی ضخیم عربی کتب سے لے کر اکابر کی چھوٹی چھوٹی کتابوں اور رسالوں سے منتخب کر کے ایسی احادیث جمع کی گئی ہیں جو مختصر ہوں، آسان ہوں اور عوام الناس کے لئے ایسی عام فہم ہوں جو مطالعہ سے بآسانی سمجھ آسکیں۔ آج کے اس پر فتن دور میں اسلام کی صحیح تعلیمات سیکھنے..

₨.500.00 Ex Tax: ₨.500.00