Sahab E Sitta

Sahab E Sitta

 

Show:
Sort By:

الخیر الجاری شرح صحیح البخاری

زیر نظر کتاب کتب حدیث کی مستند ومعتبر کتاب صحیح البخاری کی مختصر، جامع ومکمل شرح ہے ۔ علماء کرام نے ہر دور میں بخاری شریف پر تشریح احادیث، حل تراجم، حل لغات وغیرہ کے عنوانات سے بہت علمی کام کئے مگر اس بات کی ضرورت تھی کہ ایسی مختصر اور مکمل شرح منظر عام پر لائی جائے جو اپنے اندر اختصار کے باوجود بھی علامہ عسقلانی اور علامہ عینی اور علامی کشمیری رحمہ اللہ کے علوم کو سمیٹے ہوئے ہو۔ کتاب کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر اس جدید ایڈیشن کو کمپیوٹرائزڈ شائع کیا گیا ہے تاکہ عصر حاضر کا طبقہ بسہولت اس سے مس..

₨.920.00 Ex Tax: ₨.920.00

امدادالباری(8جلد)۔

شیخ المحدثین حضرت مولانا زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز شیخ الحدیث جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآبادی حضرت مولانا عبدالجبار الاعظمی نور اللہ مرقدہ کی لاجواب اردو شرح صحیح بخاری شریف۔  ..

₨.3,900.00 Ex Tax: ₨.3,900.00

انوار الباری

صحیح البخاری کی اردو شرح کی اس تالیف کا مقصد یہ ہے کہ اردو میں اپنے اکابر سلف کے حدیثی افادات شرح و بسط کے ساتھ پیش کئے جائیں ۔ صحاح ستہ میں جامع صحیح بخاری کی اہمیت سب پر ظاہر ہے اسی لئے اکابر کی تعلیمات کو منظر عام پر لانے کے لئے اسی کا انتخاب کیا گیا۔ یہ شرح حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کے افادات سے مرتب کی گئی ہے ۔   ..

₨.3,520.00 Ex Tax: ₨.3,520.00

تفہیمات مسلم

علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ اور دیگر اکابر بزرگان دین کے افادات سے شائع کردہ صحیح مسلم شریف کی پہلی جلد کی بہترین عام فہم اردو شرح۔  ..

₨.2,320.00 Ex Tax: ₨.2,320.00

تقریر ترمذی

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ کی تصانیف اور مواعظ و ملفوظات الحمد اللہ مسلسل شائع ہوتے رہے ہیں اور شاید حضرت رحمہ اللہ کے قلم سے نکلا ہوا کوئی رسالہ یا مقالہ ایسانہ ہو  جو کسی نہ کسی شکل میں شائع نہ ہوا ہو۔ یہ تقریر جس کا نام خود حضرت رحمہ اللہ نے المسک الزکی تجویز فرمایا تھا مسودہ کی شکل میں دارالعلوم کراچی کے کتب خانہ کے اس حصے میں محفوظ تھی۔ اصل میں یہ تھانہ بھون کے کتب خانہ مجلس خیر کا حصہ ہے جو اس کے متولی حضرت مولانا شبیر علی تھانوی رحمہ اللہ  نے دارال..

₨.500.00 Ex Tax: ₨.500.00

تقریرات ترمزی کامل (4جلد)۔

تقریرات ترمذی جامع ترمذی کی جلد اول کی جدید اردو شرح ہے یہ شرح بھی اسی سلسلہ کی ایک  کڑی ہے ادارہ کے زیر اہتمام اشرفیہ مجلس علم و تحقیق کی طرف سے جو اہل علم پر مشتمل ہے۔ ماشاءاللہ ان احباب نے بڑی کاوش سے اس شرح کو اکابر شیوخ الحدیث کے افادات سے مزین کر کے عام فہم انداز میں مرتب کیا ہے جو جامع ترمذی کا درس دینے والے شیوخ الحدیث کے لیے بالعموم اور حدیث شریف کے طلبہ و طالبات کے لیے بالخصوص عظیم نعمت ہے۔ اس کی خصوصیات کا اندازہ تو اس کے بالا ستیعاب مطالعہ سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ ..

₨.1,700.00 Ex Tax: ₨.1,700.00

دُروس ترمذی

شیخ الاسلام ابو اسماعیل عبداللہ بن محمد انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں ترمذی شریف میرے نزدیک صیحیحین سے بھی زیادہ نفع و مفید ہے کیونکہ صیحیحین سے عالم متبحرنفع اٹھا سکتا ہے جبکہ ترمذی شریف سے ہر شخص مستفید ہو سکتا ہے۔ خود امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس گھر میں یہ کتاب ہو گویا اس میں نبی گفتگو فرمارہے ہیں۔  امام ترمذی رحمہ اللہ کی تالیف جامع ترمذی صحاح ستہ میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارس دینیہ میں اس کے درس کووہی اہمیت دی جاتی ہے جو بخاری و مسلم کو حاصل ہے۔ ..

₨.400.00 Ex Tax: ₨.400.00

عالمیہ سال دوم بنات مکمل سیٹ

طالبات حدیث درجہ عالمیہ سال دوم بنات کے لئے عظیم خوشخبری پہلی مرتبہ پاکستان میں چاروں کتابیں مکمل اعراب کے ساتھ درمیانہ سائز، کم وزن اور معیاری جلد وفاق المدارس کے نصاب کے عین مطابق طالبات حدیث کا نصاب بخاری ومسلم اور دیگر کتب میں سے منتخب حصہ ہوتا ہے لیکن پوری کتاب خریدنا ضروری ہوتی ہے جس کی وجہ سے تکلف پیش آتا ہے ۔ ادارہ تالیفات اشرفیہ کی طرف سے یہ انقلابی قدم تمام طالبات کے لئے عظیم خوشخبری ہے ۔ کیونکہ یہ تمام کتابیں نہ صرف درمیانے سائز میں ہیں بلکہ اٹھانے میں آسانی ہو اس لئے وزن بھی کم..

₨.1,150.00 Ex Tax: ₨.1,150.00

عطاء الباری

صحیح البخاری شریف اپنی اہمیت اور مقام و مرتبہ کی وجہ سے ابھی تک مدارس دینیہ کے نصاب کی سرتاج رہی ہے ۔ اور موجودہ دور میں بنات کے مدارس میں بھی شامل نصاب ہے ۔ اور بخاری شریف کے اہم اجزائ میں سے کتاب الایمان ، کتاب العلم ، کتاب الجہاد ، کتاب بدء الخلق، کتاب الانبیاء، کتاب المناقب، کتاب التفسیر اور کتاب النکاح بنات کے وفاقی نصاب میں شامل ہیں ۔ چونکہ عموماً طالبات کو ترجمہ کی ہی ضرورت رہتی ہے اس لئے اس کتاب میں کتاب المناقب، کتاب کتاب الانبیاء اور کتاب بدء الخلق کا مختصر عربی متن دے کر مکمل حدیث کا ..

₨.590.00 Ex Tax: ₨.590.00

عنایۃ الباری لطلبۃ البخاری

عنایۃ الباری بخاری شریف جلد اول میں سے کتاب بدء الوحی، کتاب العلم اور کتاب الایمان کی اہم علمی مباحث کے متعلق جامع تشریحات ومباحث پر ایک علمی تحفہ ہے جس کے مرتب مولانا قاری محمد ادریس ہوشیار پوری دامت برکاتہم العالیہ ہیں ۔ تقریباً پاکستان کے چودہ بڑے علماء کی تقاریظ سے آراستہ بخاری شریف کی آسان اردو شرح ۔ ..

₨.470.00 Ex Tax: ₨.470.00

فضل الباری شرح صحیح البخاری

شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ کو حق تعالیٰ بیان و توضیح کا ایسا خاص ملکہ عطافرمایا تھا۔ مولانا رحمہ اللہ کو یہ کمال حاصل تھا کہ مشکل سے مشکل مسائل کو اپنی تقریر وتحریر کے ذریعہ نہایت عمدہ طریقہ سے ذہن نشین کرادیتے تھے ۔ علامہ رحمہ اللہ کی تقریروبیان کے جو مضامین منضبط کئے جاتے تھے وہ بھی بلاشبہ بہت بڑا علمی سرمایہ ہوتے تھے ۔ اس کا ثبوت اسی کتاب میں ہے جو کہ آپ کی لکھی ہوئی صحیح البخاری شریف کی شرح ہے ۔   ..

₨.830.00 Ex Tax: ₨.830.00