Sahaba

Sahaba

 

Show:
Sort By:

آفتاب ہدایت کے 313 روشن ستارے

زیر نظر کتاب کے شروع میں اصحاب بدر کی فضیلت اور انکے مکمل اسماء بمع اعراب درج کئے گئے ہیں تاکہ اس مبارک کتاب کی برکات دو چند ہوجائیں نیز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرف منسوب مکانات اور قبور وغیرہ کی نایاب رنگین تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جن کی زیارت سے آنکھوں کو نور اور دل کو تسکین و سرور حاصل ہوتا ہے ۔   ..

₨.470.00 Ex Tax: ₨.470.00

جدید حیات صحابہ

خاتم الاانبیا ﷺ کے صحاب کی فضیلت واہمیت اور دین و ہدایت کیلئے ان کے واقعات سے رہنمائی ہر دور میں ضروری رہی ہے اور ہر دور کے اہل قلم نے اس مبارک موضوع پر کتب تالیف فرمائی ہیں۔ موجودہ حالات جن میں مادیت ترقی پزیر ہے لیکن روحانیت کا قحط ہے۔ایمانی و روحانی زندگی کیلئے اگر کوئی چیز "چارجنگ" کا کام کر سکتی ہے تو وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مبارک زندگی اور مثالی واقعات ہیں۔ دور حاضر کی اسی روحانی و ایمانی ضرورت کے پیشِ نظر "جدید حیاۃ الصحابہ رضی اللہ عنہم آپ کے سامنے ہے جس میں تقریباً ہر اہم موض..

₨.460.00 Ex Tax: ₨.460.00

حیات صحابہ رضی اللہ عنہم

حضرت مولانا یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ کی لکھی ہوئی یہ کتاب حیات الصحابہ رضی اللہ عنہم صحابہ کرام کی محبت وعقیدت سے بھرپور ہے ۔ اس کی مقبولیت کے لئے اتنی بات کافی ہے کہ حضرت رحمہ اللہ کے خلوص اور للہیت کے نتیجہ میں اس کتاب کا عربی ترجمہ کیا گیا۔ گویا مشائخ عرب وعجم میں یہ کتاب مقبول ہوئی۔ زیرنظر کتاب تلخیص شدہ ہے جس میں مکررات کو حذف کرکے ہرروایت پر ایک عنوان لگادیا تاکہ علماء کرام کے علاوہ عوام الناس بھی اس سے بآسانی مستفید ہوسکیں ۔   ..

₨.480.00 Ex Tax: ₨.480.00

خلفائے راشدین ۔ فضائل و مناقب

حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں حضرات خلفائے راشدین کا مقام ومرتبہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ ان کے فضائل ومناقب میں ایک بات یہ بھی ہے کہ ان حضرات کا زمانہ تکمیل نبوت کا دور تھا۔ زیر نظر کتاب خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے ایسے ایمان افروز حالات وواقعات پر مشتمل ہے جن سے دین کا فہم اور دین کےلئے جانثاری کا جذبہ بیدار ہوتا ہے ۔ ایمانی قوت اور عزم و ہمت کا جوش اجاگر ہوتا ہے ۔   ..

₨.390.00 Ex Tax: ₨.390.00

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ایمان

اللہ تعالیٰ نے ختم نبوت کا تاج پہنانے کے لئے انبیاء علیہم السلام میں سے خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتخاب فرمایا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا انتخاب بھی خود فرمایا ۔ اور ایک ایک صحابی کو چن چن کر دامن نبوت سے وابستہ فرمایا۔ اس کتاب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ایمان ثابت نہیں کیا گیا کیونکہ وہ تو قرآن کریم نے ببانگ دہل خود اعلان فرمادیا ہے ۔ ہدایت کے لئے صحابہ کاایمان ہمارا معیار ہے جس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے گارنٹی ..

₨.265.00 Ex Tax: ₨.265.00

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے 313 منتخب واقعات

زیر نظر کتاب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مبارک سیرت سے ایسے واقعات کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا مطالعہ آج کے مادی دور میں حیرت انگیز تو ہے ہی بلکہ یہ واقعات قیامت تک ایمان وتقویٰ میں اضافہ کا سبب بنتے رہیں گے ۔     ..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00