Urdu

Urdu

 

Show:
Sort By:

313 درود شریف کا مقبول وظیفہ

درود شریف کے اس مقبول وظیفہ کو مستند کلمات درود شریف سے آراستہ کیا گیا ہے جس میں یہ بات پیش نظر رکھی گئی ہے کہ یہ کلمات مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ آسان بھی ہوں تاکہ روزانہ ہر مسلمان ایک منزل پڑھ سکے ۔ اور جمعہ کی رات کو یہ صرف پندرہ یا بیس منٹ میں یہ مکمل وظیفہ پڑھ لیا جائے تو بآسانی بکثرت درود شریف پڑھنے کے فوائد و برکات حاصل ہوسکتے ہیں ۔ ..

₨.110.00 Ex Tax: ₨.110.00

آؤ ! رمضان کو قیمتی بنائیں

رمضان کیا ہے ؟  رمضان اور قرآن ۔  رمضان اور روزہ ۔  رمضان اور تراویح ۔  رمضان اور اعتکاف۔  رمضان اور شب قدر  اور ان جیسے تفصیلی عنوانات پر مشتمل جن کے مطالعے سے آپ رمضان کو قیمتی بنا سکتے ہیں ۔    ..

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

آئیے ! نماز سیکھئے

فریضہ نماز اور اس کی مسنون ادائیگی کی ترغیب وترہیب پر بے شمار کتب ہر دور میں لکھی گئی ہیں زیر نظر کتاب اسی مبارک سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مطالعہ نماز پڑھنے والے خواتین و حضرات کو اپنی نمازوں کی تکمیل وترقی کا درس دیتا ہے اوردوسری طرف یہ کتاب نمازی حضرات کو قدم قدم پر اللہ تعالیٰ کی رحمت و مغفرت کی خوشخبری سناتی ہے اور نماز سے غافل حضرات کو نماز چھوڑنے پر دنیاوآخرت کی مشکلات بتاتی ہے ۔   ..

₨.250.00 Ex Tax: ₨.250.00

آب حیات

آب حیات در اثبات حیات بابرکات سرور کائنات علیہ الصلوۃ والتحیات حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی برزخی حیات طیبہ کے ثبوت و دلائل پر مشتمل لاجواب علمی تحقیق   ..

₨.350.00 Ex Tax: ₨.350.00

آداب المعاشرت

اسلامی معاشرہ کا پاکیزہ نمونہ دکھانے والی ایک اہم کتاب، جس میں سلام و کلام، مصافحہ وملاقات، مجلس، مسجد، ہدیہ وسفارش، خط وکتابت، وعدہ انتظار، قرض اور مستعار وغیرہ کے اسلامی آداب بہت تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں ۔ ..

₨.120.00 Ex Tax: ₨.120.00

آداب شیخ و مرید

شیخ وقت کے حقوق وآداب ، امراض باطنہ کی اصلاح کے تیر بہدف نسخے اور مکمل اصلاحی نصاب، صحبت صالح کی اہمیت جیسے عنوانات پر مشتمل یہ کتاب نہ صرف سالکان طریقت اور مشائخ سلاسل کے لئے گراں قدر تحفہ ہے بلکہ عوام وخواص کے لئے بھی مینارہ نور اور مشعل ہدایت ہے جس کا مطالعہ اصلاح ظاہر وباطن کی اہمیت کو اجاگر کر کے شیخ وقت کی صحبت کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔   ..

₨.360.00 Ex Tax: ₨.360.00

آسان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

ہر امتی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین حقوق ہیں محبت، عظمت اور اطاعت۔ ان تینوں حقوق کی ادائیگی کے لئے سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے بلکہ سیرت کا مطالعہ ہر صاحب ایمان کی دلی خواہش ہوتی ہے ۔ زیر نظر کتاب سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت بڑی بڑی ضخیم کتابوں کا عطر اور خلاصہ ہے جس میں سیرت طیبہ کے واقعات، مضامین، عہد نبوت کی مبارک یادیں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلاحی معاشرت معاملات، اخلاقیات اور ایثار و قربانی جیسے دیگر کئی عنوانات پر سیرت کے بکھرے موتیوں کی خوبصورت مالا ہے ۔ تق..

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

آنسوؤں کا سمندر

علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ جو اپنے وقت کے معروف و مشہور مفسر، محدث اور واعظ تھے ۔ یہ کتاب عربی میں بحر الدموع کے نام سے ان ہی کی تصنیف لطیف ہے ۔  یہ اتنی اہم اور اصلاحی کتاب ہے کہ ضروری تھا اس پرفتن دور میں ایسی کتاب کا اردو ترجمہ کیا جائے ۔  اس کتاب کے مطالعہ سے قارئین کے دل کی دنیا آباد ہوگی اور اس کی برکت سے آخرت خوشگوار وخوشحال ہوگی ۔  اردو ترجمہ کرتے وقت انتہائی آسان الفاط کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کو دقت نہ ہو۔  ..

₨.140.00 Ex Tax: ₨.140.00

اسلام اور معاملات

آج گھر گھر میں جو ناچاقی، دفاتر اور بازاروں میں لڑائی جھگڑے اور عدالتوں، کچہریوں میں جو مقدمات کی کثرت ہے ۔۔ ان سب کی اہم وجہ یہی معاملات کی خرابی ہے ۔ موجودہ حالات میں معاملات کی خرابی کے باعث لوگ دھوکہ کھا کر اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں یا دوسروں کا حق غصب کر کے اپنی دنیاوآخرت کو خراب کر لیتے ہیں ۔ معاشرہ کے اسی سلگتے موضوع پر زیر نظر جدید کتاب ترتیب دی گئی ہے ۔ جس میں معاملات کی اہمیت کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اکابر واسلاف کے واقعات کی روشنی میں واضح کی..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00

اسلام میں اختلاف کے اصول وآداب وحدود

اس کتاب کی ہر ایک شخص کو ضرورت ہے ۔ کیونکہ آج کل مخلصانہ اختلاف کے بجائے بے جا خلاف و شقاق نے جگہ پکڑ لی ہے ۔ عموماً ہر فریق اعتدال سے بڑھ جاتا ہے ۔ اور غیبت اور بہتان، اظہار عیوب، طعن و تشنیع، حقد وحسد، تباغض و تقاطع کی فضائیں بن جاتی ہیں ۔ جن سے حضور نبی کریم صلی الہ علیہ وسلم نے بہت زیادہ تاکیدی طور پر منع فرمایا ہے ۔ ..

₨.120.00 Ex Tax: ₨.120.00

اسلامی بینکاری

تقریباً آٹھ سال سے ملک اسلامک بینکنگ جاری کروانے کے لئے مفتی تقی عثمانی صاحب نے بہت عملی کوشش کی ۔ اور سات سال اسلامی بینکاری رائج رہنے کے بعد اہل فتویٰ علماء کرام نے اس سے اختلاف کیا ۔ اختلاف کی جو حدود اکابر نے بتلائی ہیں اگر یہ انہی حدود کے دائرے میں رہتا تو کچھ حرج نہیں تھا لیکن حضرات اکابر میں شدید اختلاف کی وجہ سے عوام میں برا اثر نہ پیدا ہو اسی جذبہ کے تحت یہ رسالہ شائع کیا گیا ہے ۔   ..

₨.70.00 Ex Tax: ₨.70.00

اصلاح باطن(جلد نمبر29)۔

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی شخصیت اہل علم کے طبقہ میں محتاج تعارف نہیں ہے ۔ آپ حکیم الامت بھی ہیں اور مجدد الملت بھی ۔  آپ کے خطبات و مواعظ اس صدی میں اک انمول خزانہ ہیں جو نہ صرف اسلامی تعلیمات بلکہ تصوف کے خزانوں پرمشتمل ہیں  جن پر عمل کر کے اور ان کو فروغ دے کر ایک بہترین معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔ تمام ممتاز اہل علم ان خطبات کی قدر کرتے ہیں اور شب و روز اس سے مستفیض ہوتے ہیں ۔ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت بر..

₨.200.00 Ex Tax: ₨.200.00

اصلاح نفس و اصلاح معاشرہ

اس امت پر اللہ کی خصوصی کرم و احسان ہے کہ وہ ہر زمانہ میں ایسے مصلحین و ناصحین پیدافرماتے ہیں جو قرآن و حدیث کی روشنی میں امت کی صیحح رہنمائی فرماتے رہتے ہیں۔ ان ہی مصلحین میں سے عارف باللہ حضرت مولانا سید صدیقی احمد صاحب باندوی رحمہ اللہ بھی تھے آپ کی پوری زندگی قرآن و حدیث کی عملی تشریح اور اخلاق نبوی کی جیتی جاگتی تصویر تھی۔ ہر موضوع سے متعلق حضرت رحمہ اللہ کے ارشادات محفوظ ہیں اس میں معمولات رمضان اصلاح معاشرہ و سیاست وغیرہ کے مضامین ترتیب دیے گئے ہیں۔ ..

₨.200.00 Ex Tax: ₨.200.00

اصلاحی سبق

دل کی دنیا بدلنے والے ایک سو سے زائد اصلاحی سبق دین و دنیا کی اصلاح کے لئے سو اسباق پر مشتمل جدید مجموعہ جس کا مطالعہ علم میں ترقی اور عمل میں برکت و نورانیت کا ذریعہ ہے اور ہر مسلمان مرد و عورت کے لئے ہر سبق نسخہ اکسیر ہے ۔     ..

₨.270.00 Ex Tax: ₨.270.00

اطباء کے حیرت انگیز کارنامے

نامور مسلمان اطباء کے عجیب و غریب واقعات۔ طب کے ماہرین معالج حضرات کی خداد فراست و حکمت عوام الناس کے لئے ایک دلچسپ کتاب جو یونانی طریقہ علاج کی برتری کو ظاہر کرتا ہے    ..

₨.150.00 Ex Tax: ₨.150.00