Low Prices

Low Prices

 

Show:
Sort By:

313سچی حکایات

اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت  میں ماضی کے واقعات وحکایات میں دلچسپی اور رغبت کا عنصر رکھا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی سابقہ امتوں کے حالات وواقعات اور حکایات کو مفصل اور کہیں مختصر ذکرفرمایاہے ۔ اس کتاب میں مولانا روم رحمہ اللہ، شیخ قلیوبی، شیخ سعدی رحمہ اللہ اور حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کی بیان فرمودہ حکایات کو مرتب کیا گیا ہے ۔ ساری حکایات نہایت دلچسپ اور عبرت ونصیحت کا مرقع ہیں۔  ..

₨.210.00 Ex Tax: ₨.210.00

Wonderful life of Paradise

ALLAH almighty has created paradise to reward his obedient servants for their piety and righteousness. ALLAH has promised His paradise to those men and women who believe in ALLAH’s oneness. Paradise, as ALLAH himself has mentioned here and there in the Quran, is a place of eternal beauties and abiding pleasures. ..

₨.210.00 Ex Tax: ₨.210.00

آؤ پاکستان کی قدر کریں

پاکستان کا قیام کسی آرام دہ کمرے میں مشاورت کے نتیجہ میں نہیں ہوا بلکہ اس کے قیام کی ایک مکمل تاریخ ہے اور یہ ایسی عظیم نعمت ہے جو مادی وسائل سے مالامال ہے اور ارضی وسماوی اعتبار سے بھی دنیا کے اہم ترین علاقے میں ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم میں سے ہر شہری اپنے فرائض اداکرتے ہوئے اس کے تحفظ اور استحکام کے لئے کمربستہ ہوں ۔ زیرنظر کتاب اسی درد کے ساتھ مرتب کی گئی ہے کہ پڑھنے والے قارئین اس چیز کا اندازہ کریں کہ اتنی بڑی نعمت کی قدر دانی کیسے ہوسکتی ہے جشن آزادی کے موقع پر اس کتاب کو عام کریں..

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

حل مُشکلات

اللہ تعالیٰ نے ایک خاصیت و صفت رکھی ہے۔ صفت اسماء حق و صفت اشیاحق اور اس کے کچھ طریقے ہیں اگر طریقہ و ترکیب سے اس کو استعمال کیا جاۓ تو اس کے اثرات ہوتے ہیں اور بے طریقہ بے اصول جو کام و عمل کیا جاۓ اس میں بجاۓ فائدہ کے نقصان ہوتا ہے۔ بعض لوگ بے طریقہ عمل کرتے ہیں غرض جس کام کے کرنے کا ارادہ ہو تو اس کو چاہیے کہ دل سے بھی آمادہ ہو اور پہلے علم و عمل کے کچھ قائدے سیکھے پھر اس کو شروع کرے۔ ..

₨.70.00 Ex Tax: ₨.70.00

خاتمہ کی فکر کیجئے

احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح اعمال کا دراومدار نیت پر ہے اسی طرح نجات کا دارومدار حسن خاتمہ پر ہے ۔ کہ جس حالت و کیفیت میں انسان اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے ۔ اسی حقیقت میں میدان حشر میں اٹھایا جائےگا۔ خاتمہ کی فکر کے پیش نظر اس رسالہ میں فکر آخرت سے متعلق اولیائے کرام کے احوال واقوال جمع کئے گئے ہیں۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

خبردار ! وراثت کی تقسیم میں دیر نہ کریں

دنیا میں موت و حیات کا سلسلہ جاری ہے ، فوت ہونے والے شخص کا سب سے بڑا حق جو کہ ورثاء کے ذمہ لازم ہے وہ یہی ہے کہ اس کے ترکہ کو شریعت کے مطابق جلد از جلد تقسیم کردیا جائے ۔ اور جس کا جو حق بنتا ہے فی الفور دے دیا جائے۔ تقسیم میراث کی اہمیت کے پیش نظر اس رسالہ میں مفید اور اہم مضامین جمع کئےگئے ہیں، جہاں کہیں بھی ضرورت ہو یہ رسالہ تقسیم کرکے اپنا تبلیغی فریضہ سرانجام دیجئے۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

دعائیں قبول ہوتی ہیں

حدیث شریف میں ہے کہ جس شخص کے لئے دعا کے دروازے کھول دئیے گئے اس کے لئے گویا رحمت کے دروازے کھولے گئے ۔ اور فرمایا گیا ہے کہ میں تمہیں ایسی چیز بتادوں جو تمہیں تمہارے دشمنوں سے بھی نجات دلائے اور تمہاری روزی بھی بڑھائے گی وہ یہ ہے کہ رات دن میں اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجتیں مانگا کرو۔ اس رسالہ میں دعا کے آداب بتائے گئے ہیں کیونکہ بزرگوں نے فرمایا ہے کہ اگر  صحیح طریقے پر دل سے دعا کی جائے تو قبولیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

دل کیا ہے ؟

حضرت مولانا اسلم شیخوپوری صاحب رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ یوں تو یہ دل گوشت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہے لیکن یہ ایک عجوبہ ہے ۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ یہ سادہ بھی ہے اور عیار بھی ہے ۔ ایک حکیم نے اسی دل کے بارہ میں کہا ہے کہ نادان لوگ دولت کے لئے دل کا چین لٹا دیتے ہیں اور دانشمند لوگ دل کے چین کی خاطر دولت لٹا دیتے ہیں ۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ہمیں کوئی جسمانی بیماری لاحق ہوجائے تو ہم پریشان ہوجاتے ہیں لیکن دل کی بیماریوں کی طرف ہماری کوئی توجہ نہیں ہے ۔ آئیے ہم دلوں کے بدلنے کی محنت کریں اور قلوب کا ت..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

دنیا میں جنت بذریعہ خدمت والدین

اس رسالہ کے تمام مضامین حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمہ اللہ کی کتاب اسوۃ الصالحین اور حضرت مولانا طفیل قیوم صاحب رحمہ اللہ کی کتاب راہ جنت سے لئے گئے ہیں ۔ والدین سے متعلق اسلامی احکام پر اگر عمل کر لیا جائے تو یقیناً دنیا میں جنت حاصل ہوجائے اسی مناسبت سے اس رسالہ کا نام رکھا گیا ہے ۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

راحت القلوب ملخص

حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ خطبات میں سے ایک وعظ سکون قلب سے متعلق بنام راحت القلوب کا اس رسالہ میں تسہیل واختصار کے ساتھ ذکر کیاگیا ہے قرار و سکون صرف اللہ کے ذکر میں ہے ۔ سوائے اس کی یاد کے چین کی کوئی چیز نہیں۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

رہنمائے تبلیغی سفر اور چھ نمبر

یہ کتاب تبلیغی سفر کی اہمیت اور فضیلت کو واضح کر کے رہنمائی کرتی ہے  نیز تبلیغی جماعت کے مشہورچھ نمبر یعنی کلمہ،نماز، علم و ذکر، درود شریف استغفار وغیرہ، اکرام مسلم اور تصحیح نیت کی مکمل وضاحت ان لوگوں کے لئے خاص طور پر جو اس راستہ میں نئے ہیں اور ضروری معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔  ..

₨.35.00 Ex Tax: ₨.35.00

ستر کلمات استغفار

ارشاد الساری میں ملا علی قاری رحمہ اللہ نے لکھا ہےکہ کوئی مظلوم قیدخانہ میں چلا گیا وہاں اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو استغفار کے ستر کلمات تعلیم فرمائےکہ روزانہ دس استغفار اسطرح پڑھنے کے لئے فرمایا کہ جمعہ سے شروع ہو کر جمعرات کو ختم کرلے ، تو اللہ تعالیٰ نے اس کو نجات دلادی، ..

₨.50.00 Ex Tax: ₨.50.00

طلاق مثبت اور منفی پہلو

یہ رسالہ طلاق اور اسکے متعلق ضروری اسلامی معلومات فراہم کر کے معاشرہ کو معتدل اسلامی ماحول میں ڈھالنے کی کوشش کرتا ہے کہ اس سلسلہ میں لوگ یا تو یوں ظلم کرتے ہیں کہ نہ صحیح طریقے سے گھر بساتے ہیں اور نہ ہی علیحدگی اختیار کرتے ہیں ۔ اور دوسری طرف ایسے بھی حضرات موجود ہیں جنہوں نے اس انتہائی نازک فیصلہ کو بازیچہ اطفال بنا رکھا ہے ۔  رسالہ ہذا کا مقصد صحیح اسلامی تعلیمات سے متعارف کروانا ہے ۔  ..

₨.16.00 Ex Tax: ₨.16.00

عورت مظلوم ہے

یہ کتابچہ عورت کی اسلامی عظمت اور موجودہ معاشرہ میں اسکی مظلومیت کا آشکارا کرتا ہے، جس کے مضامین ضرب مومن کے مشہور کالم نگار حضرت مولانا اسلم شیخوپوری رحمہ اللہ اور شیخ الاسلام مولانا مفتی تقی عثمانی مدظلہ کے اصلاحی مواعظ سے منتخبے  کئے گئے ہیں ۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

قبر کی زندگی اورموت کے چند مناظر

دنیا میں ہر قسم کے لوگ ملتے ہیں مگر موت کی کوئی فکر نہیں کرتا دنیا میں آنے  والا ہر شخص موت کو برحق سمجھتا ہےکیونکہ یہ عام مشاہدے کی بات ہے کہ دنیا کی ہر چیز وہ جاندار ہے یا بے جان، فنا کی طرف رواں دواں ہے موت کے بعد انسان کے ساتھ کیا معاملہ پیش آنے والا ہے قبر میں اس کا کیا حال ہو گا۔ اور پھر یوم حساب کو یہی انسان کیونکہ دوبارہ اٹھ کھڑا ہوگا یہ ایسی باتیں ہیں جو ہمارے مشاہدے میں نہیں لیکن اللہ تعالی کی طرف سے دنیا میں معبوث ہونے والے ہر نبی علیہ السلام نے اور سب سے آخر میں خاتم النبیین ..

₨.30.00 Ex Tax: ₨.30.00