Special for You

Special for You

 

Show:
Sort By:

Peace of Mind

Hadith : Beware! There is definitely a piece of flesh in human body which (When fit) keeps the whole body healthy. If this piece of flesh itself gets diseased, it turns the whole body as ill. Behold! It is the heart.  ..

₨.320.00 Ex Tax: ₨.320.00

Teachings of Hazrat Shah waliyullah RA

Qutubuddin Abdul Rahim Known as Waliyullah, was born in Delhi, in the stormy days of religious decadence when people were divided in sections and sub-sections, each one happy in his own set of beliefs without any regard as to what was true and what was false. The noblest and the most meritorious task of carrying the Holy War (Jihad) against the enemy force threatening the very foundation of both the religion and the state was forgotten and no more heard of. Shah Sahib saw the Muslim Empire..

₨.390.00 Ex Tax: ₨.390.00

آؤ پاکستان کی قدر کریں

پاکستان کا قیام کسی آرام دہ کمرے میں مشاورت کے نتیجہ میں نہیں ہوا بلکہ اس کے قیام کی ایک مکمل تاریخ ہے اور یہ ایسی عظیم نعمت ہے جو مادی وسائل سے مالامال ہے اور ارضی وسماوی اعتبار سے بھی دنیا کے اہم ترین علاقے میں ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم میں سے ہر شہری اپنے فرائض اداکرتے ہوئے اس کے تحفظ اور استحکام کے لئے کمربستہ ہوں ۔ زیرنظر کتاب اسی درد کے ساتھ مرتب کی گئی ہے کہ پڑھنے والے قارئین اس چیز کا اندازہ کریں کہ اتنی بڑی نعمت کی قدر دانی کیسے ہوسکتی ہے جشن آزادی کے موقع پر اس کتاب کو عام کریں..

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

آخری دس پارہ (سادہ)۔

قرآن مجید سولہ سطری رئیس القراء حضرت قاری رحیم بخش صاحب پانی پتی رحمہ اللہ تعالی کے تصنیف کردہ متشابہات اور ضروری قواعد کے ساتھ تجویدی قرآن ..

₨.90.00 Ex Tax: ₨.90.00

آخری پانچ پارہ (سادہ)۔

قرآن مجید سولہ سطری رئیس القراء حضرت قاری رحیم بخش صاحب پانی پتی رحمہ اللہ تعالی کے تصنیف کردہ متشابہات اور ضروری قواعد کے ساتھ تجویدی قرآن ..

₨.100.00 Ex Tax: ₨.100.00

آسان ترجمہ قرآن

عالمی شہرت یافتہ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب رحمہ اللہ کی ایک عظیم خدمت قرآن۔ حضرت فرماتے ہیں کہ اس ترجمہ قرآن میں قرآن کریم کا مطلب آسان بامحاورہ، اور رواں انداز میں واضح کیا گیا ہے ۔ یہ ترجمہ بالکل لفظی بھی نہیں اور نہ ہی اتنا آزاد ہے کہ جو قرآن کریم کے الفاظ سے دور چلاجائے ۔ تشریحی حواشی میں اس بات کا لحاظ رکھا گیا ہے کہ ترجمہ پڑھنے والے کو جہاں مطلب سمجھنے میں کچھ دشواری ہو، وہاں وہ حاشیہ کی مدد لے سکے ۔ لمبے تفسیری مباحث اور علمی تحقیقات کو نہیں چھیڑا گیا ۔ کیونکہ اسکے ل..

₨.1,500.00 Ex Tax: ₨.1,500.00

اسلام اور معاملات

آج گھر گھر میں جو ناچاقی، دفاتر اور بازاروں میں لڑائی جھگڑے اور عدالتوں، کچہریوں میں جو مقدمات کی کثرت ہے ۔۔ ان سب کی اہم وجہ یہی معاملات کی خرابی ہے ۔ موجودہ حالات میں معاملات کی خرابی کے باعث لوگ دھوکہ کھا کر اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں یا دوسروں کا حق غصب کر کے اپنی دنیاوآخرت کو خراب کر لیتے ہیں ۔ معاشرہ کے اسی سلگتے موضوع پر زیر نظر جدید کتاب ترتیب دی گئی ہے ۔ جس میں معاملات کی اہمیت کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اکابر واسلاف کے واقعات کی روشنی میں واضح کی..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00

اصلاحی کورس

بعض اولیاء اللہ نے وعظ وارشاد کے ذریعے مخلوق خدا کی اصلاح فرمائی ہے ۔ بعض حضرات نے مراسلات ومکتوبات کے ذریعے اصلاح فرمائی جبکہ بعض اولیاء کرام نے اپنی گراں قدر تصنیفات وتالیفات کے ذریعے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے۔ ماضی قریب میں حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ جو جماعت اولیاء کے سرخیل تھے ۔ اور سابقہ ادوار میں جس قدر اولیاء گزرے ہیں سب کی تعلیمات اور طریقہ اصلاح کے جامع تھے ۔ یہ جدید کتاب حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی جملہ تعلیمات کا خلاصہ اور عطر ہے ۔ ..

₨.320.00 Ex Tax: ₨.320.00

اعمال و وظائف

دور حاضر کی تمام پریشانیوں سے بچنے کے لیے اولیاء اللہ سے منقول مستند وظائف اور تسکین بخش اعمال و مضامین کا مجموعہ اعمال وظائف ۔ زیر نظر جدید کتاب اعمال و ظائف قرآن و حدیث اور اکابر اہل اللہ کے مبارک مضامین اور ایسے وظائف پر مشتمل ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ کی رحمت میں آگیا ہے مسنون دعائیں دیکھی جائیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت پر کمال شفقت آشکار ہوتی ہے ہماری کوئی ایسی نہیں جس کا ذکر قرآنی اور مسنون دعائیں میں نہ ہو۔ ..

₨.210.00 Ex Tax: ₨.210.00

بوڑھوں کے لئے خوشخبریاں

بڑھاپا زندگی کا اہم ترین حصہ ہے۔ عموماً عمر کا یہ قیمتی حصہ گھر، خاندان اور کاروبار کے جھمیلوں کی نظر ہوجاتا ہے اور انسان اپنی تخلیق کا مقصد بھول کر قبر کے گڑھے تک جا پہنچتا ہے ۔ یہ کتاب بوڑھے خواتین و حضرات کے لئے ایک ہمت افزا ٹانک ہے جو دینی ودنیوی اعتبار سے عمر کے اس حصہ کو قیمتی بنانے والے مفید مضامین پر مشتمل ہے ۔   ..

₨.275.00 Ex Tax: ₨.275.00

تحفہ اسلامی دولہا

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں یہ ثابت ہے کہ زوجین کے باہمی رشتے میں دونوں جانب ایک دوسرے پر کچھ حقوق واجب ہیں جن کو بہتر اور بروقت ادائیگی سے ہی زندگی پر سکون بن سکتی ہے۔ ورنہ بصورت دیگر یہ باہمی رشتہ رحمت و راحت کی بجاۓ رحمت و درد سر بن جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ شریعت نے نکاح جیسے اہم موقع پر زوجین کو انفرادی و اجتماعی احکام سے نوازا جن پر عمل سے دنیا بھی جنت کا نمونہ بن سکتی ہے اوراخروی فائدہ اس پر مستزاد ہے۔ انشاءاللہ اس کتاب کا مطالعہ عائلی زندگی پر اچھے اثرات مرتب کر کے پورے خاندان کی اصلاح..

₨.200.00 Ex Tax: ₨.200.00

تمنائے دل

حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی مجالس میں اکثر وبیشتر ذکر یار کی دل فگار باتیں ہوتی ہیں ۔ اُنکے بیانات آتش شوق کو ہوا دیتے ہیں ۔ اور پرسوز اشعار بندے کو رلا دیتے ہیں ۔ وقتاًفوقتاً کوئی نہ کوئی محفل ایسی مل ہی جاتی ہے کہ جو خالصتاً ذکر الہی اور محبت الہی کے موضوع پرہوتی ہے ۔ حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب مدظلہ العالی نے حضرت کے انہی بیانات کو تمنائے دل کے عنوانات سے منتخب ومرتب کیا ہے ۔ ماشاء اللہ بیانات بھی خوب ہیں اور عنوان بھی خوب ہیں ۔ ..

₨.350.00 Ex Tax: ₨.350.00

توحید اور شرک

توحید زندگی کا وہ بنیادی ستون ہے جس پر زندگی کی عمارت استوار ہے ۔ موحد اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے جبکہ اپنے جبین کو شرک سے آلودہ کرنے والا شخص عظیم کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوتا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں شرک اپنی جڑیں اس قدر پختہ کرچکا ہے کہ عام حالات میں اس طرف خیال ہی نہیں جاتا کہ فلاں کام شرک کے زمرے میں آتا ہے ۔ ان حالات میں توحید و شرک جیسے اہم موضوع پر یہ کتاب ہم سب کے لئے بالخصوص قابل مطالعہ ہے ۔   ..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00

تکبر۔ ایک خطرناک روحانی مرض کا علاج

ادارہ کی جدید کتاب" تکبروتواضع"مجدد وقت حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نوراللہ مرقدہ کے الہامی خطبات، ملفوظات اور سالکین وصالحین کے مکتوبات کے جوابات پر مشتمل ہے ۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کے الہامی مواعظ نہ صرف عام مسلمانوں کے لئے ضروری ہیں بلکہ سالکین طریقت کے لئے تو ان کا مطالعہ نہایت ہی ضروری ہے ۔ جو کے فوائد وثمرات مسلم ہیں ۔ تمام سالکین اس کتاب کا لازمی مطالعہ کریں تاکہ راہ طریقت کی منازل آسانی سے طے ہوسکیں ۔ ..

₨.290.00 Ex Tax: ₨.290.00