For Gifts

For Gifts

 

Show:
Sort By:

Key to the Garden of Bliss

This book contains short hadith on easy deeds which will take you to Jannat. This book is compulsory for every Muslim and every home. ..

₨.400.00 Ex Tax: ₨.400.00

آؤ پاکستان کی قدر کریں

پاکستان کا قیام کسی آرام دہ کمرے میں مشاورت کے نتیجہ میں نہیں ہوا بلکہ اس کے قیام کی ایک مکمل تاریخ ہے اور یہ ایسی عظیم نعمت ہے جو مادی وسائل سے مالامال ہے اور ارضی وسماوی اعتبار سے بھی دنیا کے اہم ترین علاقے میں ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم میں سے ہر شہری اپنے فرائض اداکرتے ہوئے اس کے تحفظ اور استحکام کے لئے کمربستہ ہوں ۔ زیرنظر کتاب اسی درد کے ساتھ مرتب کی گئی ہے کہ پڑھنے والے قارئین اس چیز کا اندازہ کریں کہ اتنی بڑی نعمت کی قدر دانی کیسے ہوسکتی ہے جشن آزادی کے موقع پر اس کتاب کو عام کریں..

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

آج کا سبق

زیر نظر کتاب اسلامی سال کے مطابق مرتب کی گئی ہے جس میں اسباق کو محرم الحرام سے شروع کر کے ذوالحجہ پر ختم کیا گیا ہے۔ یہ ترتیب سہولت کی غرض سے اختیار کی گئی ہے ۔ ہر اسلامی مہینے کے بارہ میں مفید معلومات دی گئی ہے۔ نیز دینی نصاب سے دئیے گئے احکامات تعلیم بالغاں کے لئے نہایت جامع ہیں ۔   ..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00

آفتاب ہدایت کے 313 روشن ستارے

زیر نظر کتاب کے شروع میں اصحاب بدر کی فضیلت اور انکے مکمل اسماء بمع اعراب درج کئے گئے ہیں تاکہ اس مبارک کتاب کی برکات دو چند ہوجائیں نیز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرف منسوب مکانات اور قبور وغیرہ کی نایاب رنگین تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جن کی زیارت سے آنکھوں کو نور اور دل کو تسکین و سرور حاصل ہوتا ہے ۔   ..

₨.470.00 Ex Tax: ₨.470.00

اسلام اور سیاست

اللہ پاک نے حضرت حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ سے شریعت و تصوف کا جو عظیم المرتبت کام لیا وہ اہل علم سے مخفی نہیں ہے ۔ آپ کی تصانیف، جملہ مواعظ ، خطبات و ملفوظات میں اسلام وسیاست کے موضوع پر بھی ایسے شفاف اصول ملتے ہیں جن پر عمل کر کے مسلمان واقعی مسلمان بن سکتا ہے ۔ زیر نظر کتاب میں اسی موضوع سے متعلق حضرت کی مرتب کردہ کتابوں سے نافع مضامین کو ترتیب دیا گیا ہے ۔ کتاب کی نافعیت کو بڑھانے کے لئے مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ کی کتاب حکیم الامت کے سیاسی افکار کو بھی مختصر اندا..

₨.270.00 Ex Tax: ₨.270.00

اسلام میں اختلاف کے اصول وآداب وحدود

اس کتاب کی ہر ایک شخص کو ضرورت ہے ۔ کیونکہ آج کل مخلصانہ اختلاف کے بجائے بے جا خلاف و شقاق نے جگہ پکڑ لی ہے ۔ عموماً ہر فریق اعتدال سے بڑھ جاتا ہے ۔ اور غیبت اور بہتان، اظہار عیوب، طعن و تشنیع، حقد وحسد، تباغض و تقاطع کی فضائیں بن جاتی ہیں ۔ جن سے حضور نبی کریم صلی الہ علیہ وسلم نے بہت زیادہ تاکیدی طور پر منع فرمایا ہے ۔ ..

₨.120.00 Ex Tax: ₨.120.00

اشرفی جواہرات

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نوراللہ مرقدہ کے خطبات اور ملفوظات 32 32 جلدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ ان ہزاروں صفحات پر مشتمل اشرفی خزینے میں سے 313 اہم موتی یکجا کر دئیے گئے ہیں تاکہ مصروف حضرات بھی اس بے بہا خزینے سے مستفید ہوسکیں ۔ نیز ان جواہرات میں سے جو چیزیں خطبات سے ماخوذ ہیں ان کے ہر عنوان پر حوالہ موجود ہے ۔   ..

₨.180.00 Ex Tax: ₨.180.00

اصلاح قلب

قلب کی اصلاح ضروری ہے ، آخرت کی نجات اور دنیا کی عافیت چاہتے ہو تو قلب کی اصلاح کرو، قلب ایک باطنی چیز ہے جس کا قابو میں آجانا اتنا آسان نہیں ہے ۔ اور قلب کو ٹھیک کرنے کے لئے پہلے اپنے جوارح کے اعمال صحیح کرو، ہاتھ پاؤں کان آنکھ اور زبان کو ذکر اللہ میں لگاؤ، ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اصلاح نفس و اصلاح معاشرہ

اس امت پر اللہ کی خصوصی کرم و احسان ہے کہ وہ ہر زمانہ میں ایسے مصلحین و ناصحین پیدافرماتے ہیں جو قرآن و حدیث کی روشنی میں امت کی صیحح رہنمائی فرماتے رہتے ہیں۔ ان ہی مصلحین میں سے عارف باللہ حضرت مولانا سید صدیقی احمد صاحب باندوی رحمہ اللہ بھی تھے آپ کی پوری زندگی قرآن و حدیث کی عملی تشریح اور اخلاق نبوی کی جیتی جاگتی تصویر تھی۔ ہر موضوع سے متعلق حضرت رحمہ اللہ کے ارشادات محفوظ ہیں اس میں معمولات رمضان اصلاح معاشرہ و سیاست وغیرہ کے مضامین ترتیب دیے گئے ہیں۔ ..

₨.200.00 Ex Tax: ₨.200.00

اعمال و وظائف

دور حاضر کی تمام پریشانیوں سے بچنے کے لیے اولیاء اللہ سے منقول مستند وظائف اور تسکین بخش اعمال و مضامین کا مجموعہ اعمال وظائف ۔ زیر نظر جدید کتاب اعمال و ظائف قرآن و حدیث اور اکابر اہل اللہ کے مبارک مضامین اور ایسے وظائف پر مشتمل ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ کی رحمت میں آگیا ہے مسنون دعائیں دیکھی جائیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت پر کمال شفقت آشکار ہوتی ہے ہماری کوئی ایسی نہیں جس کا ذکر قرآنی اور مسنون دعائیں میں نہ ہو۔ ..

₨.210.00 Ex Tax: ₨.210.00

اقوال زریں

اس بات کا مشاہدہ ہے کہ بعض دفعہ چھوٹی سی حدیث یا اللہ والوں کی کوئی مختصر سی بات زندگی میں انقلاب برپا کردیتی ہے ۔ اور زندگی کا سفر علم وعمل مزین ہوجاتا ہے ۔ زیر نظر کتاب میں ایسے ہی عبرت ونصیحت آموز اقوال جمع کئے گئے ہیں جن کے پڑھنے سے باعمل زندگی گزارنے کا خوشگوار احساس پیدا ہوتا ہے ۔ ..

₨.130.00 Ex Tax: ₨.130.00

انمول جواہرات

اللہ والوں کے ںصیحت آموز تقریباً 4000 اقوال میسج کرنے کے لئے بہترین نصیحتوں کا انسائیکلوپیڈیا ادارہ کے زیر انتظام شائع ہونے والے ماہنامہ رسالہ محاسن اسلام میں ہر مضمون کے نیچے ایک سطرمیں کوئی نہ کوئی اچھی بات یا نصیحت لکھی جاتی ہے یہ نصائح واقوال بھی مستند کتابوں سے ماخوذ ہوتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب موبائل میں مختصر اچھی باتیں بھیجنے والے لوگوں کے لئے ایک بیش بہاقیمتی تحفہ ہے ۔   ..

₨.200.00 Ex Tax: ₨.200.00

اوراد فضلیہ

اوراد فضلیہ ۔ شیخ المشائخ حضرت مولانا عبد الغفور العباسی مہاجرمدنی رحمہ اللہ کی معروف و مقبول کتاب ہے ۔ جو قرآن و حدیث کی مستند و مجرب دعاؤں پر مشتمل ہے جن کو معمول بنا لینے سے اخروی نعمتیں بھی حاصل ہوتی ہیں اور دنیوی امراض و مصائب کے لئے بھی نفع بخش ہے ۔ کتابچہ کے آخر میں مولانا ناصر الدین خاکوانی صاحب اور حاجی عبدالقیوم مہاجرمدنی رحمہ اللہ کی کاوشوں سے ختم خواجگان، دعا کا طریقہ اور ایصال ثواب کا طریقہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔   ..

₨.50.00 Ex Tax: ₨.50.00

ایمان کی اہمیت

اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں میں سب سے قیمتی دولت ایمان کی دولت ہے ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بغیر کی درخواست کے یہ نعمت میسر فرمائی ہے ۔ ایمان کی حقیقت کیا ہے اور اس کے تقاضے کیا کیا ہیں؟ اور ایمان کیسے کامل ہوتا ہے ۔ اس رسالہ میں آپ کو یہ قیمتی چیزیں پڑھنے کو ملیں گی۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

ایک ہزار پر تاثیر واقعات

یہ کتاب دو سو مستند اسلامی وتاریخی کتب کے ہزاروں صفحات کی ورق گردانی کے بعد دلچسپ اور اصلاح افروز واقعات پر مشتمل ہے ۔ ان میں سے کوئی واقعہ بھی آپ کی زندگی میں انقلاب لا سکتا ہے ۔ کتاب ہذا میں عہد رسالت، خیرالقرون اور اسلاف وسلاطین اور اکابر مشائخ کے ایسے واقعات جمع کردئیے گئے ہیں جو علم وعمل اور اصلاح اخلاق و معاشرت پر نہایت مفید ہیں  ..

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00