For Islamic Sisters

For Islamic Sisters

 

Show:
Sort By:

اصلاح خواتین

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کی تالیفات سے مختلف رسائل اسی موضوع پر جمع کر کے جدید ترتیب وتزئین کے ساتھ یہ گلدستہ تیار کیا گیا ہے ۔ نیز کتاب کے آخر میں رسالہ تربیت النساء بھی شامل ہے جو خواتین کی حکیم الامت رحمہ اللہ سے اصلاحی مکاتبت کا مجموعہ ہے ..

₨.290.00 Ex Tax: ₨.290.00

امت مسلمہ کی مائیں ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن

اس کتاب میں خصوصیت کے ساتھ ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے ایسے حالات لکھے گئے ہیں جن کا اتباع کرنا اور اتباع کے لیے تیار رہنا ہر مسلمان عورت کے لئے ضروری ہے ۔  مسلمان عورتیں اور بچیاں اپنی زندگی گزارنے میں ان پاکیزہ بیبیوں کی زندگیوں کو نمونہ بنائیں جن کو اللہ رب العزت نے اپنے مقدس پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجیت کے لئے چنا تھا۔ ..

₨.140.00 Ex Tax: ₨.140.00

باپردہ جنتی خاتون

الحمد اللہ بفضلہ تعالیٰ زیر نظر کتاب باپردہ جنتی خاتون اس کتاب میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی مختلیف تصانیف سے چیدہ چیدہ پردہ کے بارے میں نہایت اہم اور ضروری مسائل پردہ جمع کیئے ہیں۔ مادیت اور اتحاد کے اس پر فتن دور میں قرآن و حدیث کی روشنی میں پردہ کے شرعی احکام و مسائل کو نہایت ہی دلچسپ اور مدلل انداز میں پیش کرنے کی سعی ہے ..

₨.150.00 Ex Tax: ₨.150.00

بیٹیاں جنت کی خوشخبریاں

اس کتاب میں قرآن وحدیث اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں بیٹی کی فضیلت و مقام اور اس کے ذریعے والدین، بہن بھائی اور عزیز و اقارب کو ملنے والے درجات دکھائے گئے ہیں ۔ اور بیٹی کا عظیم رحمت ہونا بتایا گیا ہے جبکہ دوسرے باب میں خود بیٹی اور اس کے متعلق اہم ہدایات جمع کی گئی ہیں ۔ تیسرے باب میں عرب و عجم کی ماؤں کی طرف سے بیٹی کے لئے انمول نصیحتیں جمع کی گئی ہیں جو زندگی کے نشیب وفراز میں مینارہ نور ثابت ہوتی ہیں ۔ پانچویں باب میں بیٹی کو مخاطب کر کے اہم ہدایات دی گئی ہیں اور آخری باب میں منتخب واق..

₨.250.00 Ex Tax: ₨.250.00

تحفہ اسلامی دولہن

خاندان میں عورت کے کردار سے کسی کو انکارکی گنجائش نہیں اس لیے کہ ماں کی گود پہلا مدرسہ ہے جس کی گود میں قومیں پروان چڑھتی اور اپنے مستقبل کو سنوارتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت نے نکاح جیسے اہم موقع پر زوجین کو انفرادی و اجتماعی احکام سے نوازا جن پرعمل سے دنیا بھی جنت کا نمونہ بن سکتی ہے ان شاءاللہ اس کتاب کا مطالعہ عائلی زندگی پر اچھے اثرات مرتب کر کے پورے خاندان کی اصلاح و فلاح کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ جگہ جگہ اکابر اہل اللہ کی باتیں اور انکے واقعات نے اس کتاب کو قبولیت کے قریب کر دیا ہے۔ ..

₨.220.00 Ex Tax: ₨.220.00

تحفہ خواتین

زیرنظر کتاب وہ مقبول کتاب ہے جس کے مختلف اداروں سے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ۔ لیکن ادارہ کی طرف سے اس جدید ایڈیشن کا انداز نہایت آسان اور عام فہم ہے نیز آخر کتاب میں ایسے مفید صفحات کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں دلہن کے لئے ایسی نصیحتیں ہیں جو اس قابل ہیں کہ ہر خاتون ان کو حرز جان بنا لے ۔   ..

₨.270.00 Ex Tax: ₨.270.00

تحفہ زوجین

میاں بیوی کے حقوق کے متعلق احادیث ، شوہر کے ساتھ نباہ کا طریقہ اور ضروری دستورالعمل ، گھریلو ذمہ داریاں ، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشرتی زندگی جیسے اہم عنوانات پر مشتمل ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے والے مضامین   ..

₨.120.00 Ex Tax: ₨.120.00

تحفۃ النساء

زیر نظر کتاب فرائض زوجین کے متعلق کلام اللہ کی مقدس آیتوں اور اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مؤثر ہدایتوں کی بنیاد پر تالیف کی گئی ہے ۔ نیز اس میں سلف صالحین اور علمائے کرام کے بے نظیر واقعات اور سبق آموز اقوال وبیانات بھی شامل کئے گئے ہیں ۔ نہایت عرق ریزی کے بعد تمام اقوال و تعلیمات کو مستند ومعتبر کتابوں کے حوالے سے مدلل کیا گیا ہے اور ایک خاص ترتیب سے آراستہ کیا گیا ہے ۔   ..

₨.270.00 Ex Tax: ₨.270.00

تحفۃ خواتین

خواتین کے لئے ضروری احکام و مسائل اور ایسے واقعات جو خواتین کو نیک بننے کی ترغیب دیتے ہیں ۔ عورت چاہے بیوی ہو یا ماں یا پھر بہن۔ ہر صورت میں معاشرہ کا ایک اہم حصہ ہے ۔ اور ہر گھر میں موجود ہے ۔ اسی واسطہ یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت ہے جو کہ مکمل اصلاحی اور مستند باتوں پر مشتمل ہے ۔ ..

₨.250.00 Ex Tax: ₨.250.00

تربیت اولاد

اولاد کے سلسلہ میں اس وقت ساری دنیا پریشان نظر آتی ہے جو صاحب اولاد ہیں وہ پریشان ہیں اس وجہ سے کہ اولاد ناکارہ آوارہ بد اخلاق اور نافرمان ہے۔ زیر نظر رسالہ حکیم الامت حضرت مولانا مشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ کے افادات کا مرتبہ مجموعہ ہے جس میں عقل و نقل اور تجربہ کی روشنی میں اولاد کے ہونے نہ ہونے، ہو کر مرجانے اور حالت حمل میں اور پیدائش سے لے کر زمانہ بلوغ تک روحانی جسمانی تعلیم و تربیت کے اسلامی طریقے اور شرعی احکام بتلاۓ گیۓ ہیں ۔ پیدائش کے بعد پیش آنے والے معاملات، عقیقہ، ختنہ وغیر..

₨.90.00 Ex Tax: ₨.90.00

تربیت خواتین

ادارہ نے خواتین کی دینی تربیت اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق چار جدید کتب شائع کی ہیں ۔ جو کہ درج ذیل ہیں ۔ خطبات خواتین، واقعات خواتین، مسائل خواتین اور تربیت خواتین۔ زیر نظر کتاب اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ ان کتابوں کا مطالعہ عوام و خواص ہر درجہ کی خواتین کے لئے نہایت نافع ہے اور بہترین علمی وعملی اور اصلاحی مضامین کا ذخیرہ ہے ۔   ..

₨.430.00 Ex Tax: ₨.430.00

تعلیم نسواں (چند گزارشات)۔

تعلیم نسواں ایک ایسا لفظ ہے جس کو استعمال کرکے آزادی نسواں کا مقصد حاصل کیا جا رہا ہے معاشرہ میں ۔ تعلیم کے نام پر عورت کو آزاد کیا جاتا ہے اور پھر اُسکی آزادی جب حد سے بڑھنے لگتی ہے تو معاشرہ میں فسادات کا ذریعہ بنتی ہے ۔ اس درمیان اگر کوئی روک ٹوک ہو تو بالکل غلط قسم کی یہ افواہ پھیلائی جاتی ہے کہ اسلام تعلیم نسواں کی اجازت نہیں دیتا ۔ حالانکہ معاملہ اسکے برعکس ہے ۔ اس رسالہ میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اسلام تعلیم نسواں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے لیکن کچھ باتیں گوش گزار کر لی جائیں تاکہ پری..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

جنتی عورت

احادیث سے ماخوذ ترغیبات پر مشتمل مسلمان خواتین کیلۓ قیمتی تحفہ جنتی عورت جس کے مطالعہ سے ہر گھر جنت کا نمونہ بن سکتا ہے۔ اس نازک رشتہ کو قرآنی تعلیمات میں خوب اچھی طرح بیان کیا ہے اپنے نبی کی زبانی اس صنف نازک کی اصلاح اور ان امور کو جس سے دینی و دنیاوی فلاح متعلق ہے۔ جس سے اس دنیا میں جنت بشان خوشگوار زندگی وابستہ ہے ان کی تعلیمات و ارشادات کی روشنی میں واضح کیا ہے اور اس کی رہنمائی کی ہے۔ ..

₨.180.00 Ex Tax: ₨.180.00

خطبات خواتین

ادارہ نے خواتین کی تربیت کے لئے دورحاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی کتب شائع کی ہیں جن میں سے ایک خطبات خواتین زیر نظر کتاب ہے ۔ اس کے مطالعہ سے عوام وخواص میں سے ہردرجہ کی خواتین کے لئے نافع ہے ۔ اور دور حاضر مین دین پر عمل اور اولاد کی تربیت سے متعلق علمی، عملی اور اصلاحی مضامین کا ذخیرہ ہیں ۔   ..

₨.790.00 Ex Tax: ₨.790.00

خواتین اسلام کی دینی وعلمی خدمات

اسلام میں علم کا حصول اور علمی خدمات صرف مَردوں تک ہی محدود نہیں بلکہ تاریخ میں ایسی عالمات اور نیک بزرگ خواتین بھی ہوئی ہیں کہ تاریخ جن کا تذکرہ کئے بنا ادھوری ہے ۔ انہیں خواتین کے تعارف پر یہ کتاب مشتمل ہے تاکہ دورحاضر کے خواتین کے لئے سامان تسلی اور حوصلہ افزائی ہو اور معلوم ہوسکے کہ خواتین اسلام نے کس طرح دینی وعلمی خدمات پیش کیں۔ ..

₨.110.00 Ex Tax: ₨.110.00