For Your Library

For Your Library

 

Show:
Sort By:

Battles by the Holy Prophet PBUH

In this book, the account of Seven major battles have been given in which Prophet Muhammad Peace be Upon him participated personally and commanded the Muslim Army. The Chapter dealing with the Treaty of Hudaibiya is not the narration of any battle as the Prophet had gone to Makkah neither with the intention of fighting nor did any fight actually take place. But all historians have included it in the Kutub e Maghazi as in its details and ramifications it deserved to be placed among battles...

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

Family of Holy Prophet PBUH

A book has to be written with an object in view. It may be to fill a gap, to elucidate some problems or to explain some difficult issues. The real object in writing this book is very definite one. The first and the foremost is to present the account of the lives of the Holy family objectively and secondly to rebut the false and malicious but sustained propaganda of the western writers against Islam, its Holy Prophet SAWW and his family members...

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

آئیے ایمان کی فکر کیجئے

دور حاضر میں ایمان کو کمزور کرنے میں مادی ترقی اور مادی اسباب اس تیزی سے زندگی میں سرایت کرتے جار ہے ہیں کہ روحانیت کمزور سے کمزور ہوتی جارہی ہیں ۔ ۔ اہل اللہ کی زندگی کا مطالعہ بتاتا ہے کہ ہمہ وقت مومنانہ صفات سے آراستہ ہونے کے باوجود بھی ہر وقت ایمان پر خاتمہ کی فکر رہتی تھی ایسے واقعات آپ کو زیر نظر کتاب میں ملیں گے ۔ درحقیقت یہ کتاب دور حاضر کےہر مسلمان کے لئے قابل مطالعہ ہے   ..

₨.390.00 Ex Tax: ₨.390.00

آج کا سبق

زیر نظر کتاب اسلامی سال کے مطابق مرتب کی گئی ہے جس میں اسباق کو محرم الحرام سے شروع کر کے ذوالحجہ پر ختم کیا گیا ہے۔ یہ ترتیب سہولت کی غرض سے اختیار کی گئی ہے ۔ ہر اسلامی مہینے کے بارہ میں مفید معلومات دی گئی ہے۔ نیز دینی نصاب سے دئیے گئے احکامات تعلیم بالغاں کے لئے نہایت جامع ہیں ۔   ..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00

اسلام اور معاملات

آج گھر گھر میں جو ناچاقی، دفاتر اور بازاروں میں لڑائی جھگڑے اور عدالتوں، کچہریوں میں جو مقدمات کی کثرت ہے ۔۔ ان سب کی اہم وجہ یہی معاملات کی خرابی ہے ۔ موجودہ حالات میں معاملات کی خرابی کے باعث لوگ دھوکہ کھا کر اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں یا دوسروں کا حق غصب کر کے اپنی دنیاوآخرت کو خراب کر لیتے ہیں ۔ معاشرہ کے اسی سلگتے موضوع پر زیر نظر جدید کتاب ترتیب دی گئی ہے ۔ جس میں معاملات کی اہمیت کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اکابر واسلاف کے واقعات کی روشنی میں واضح کی..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00

اسلامی بینکاری

تقریباً آٹھ سال سے ملک اسلامک بینکنگ جاری کروانے کے لئے مفتی تقی عثمانی صاحب نے بہت عملی کوشش کی ۔ اور سات سال اسلامی بینکاری رائج رہنے کے بعد اہل فتویٰ علماء کرام نے اس سے اختلاف کیا ۔ اختلاف کی جو حدود اکابر نے بتلائی ہیں اگر یہ انہی حدود کے دائرے میں رہتا تو کچھ حرج نہیں تھا لیکن حضرات اکابر میں شدید اختلاف کی وجہ سے عوام میں برا اثر نہ پیدا ہو اسی جذبہ کے تحت یہ رسالہ شائع کیا گیا ہے ۔   ..

₨.70.00 Ex Tax: ₨.70.00

اطباء کے حیرت انگیز کارنامے

نامور مسلمان اطباء کے عجیب و غریب واقعات۔ طب کے ماہرین معالج حضرات کی خداد فراست و حکمت عوام الناس کے لئے ایک دلچسپ کتاب جو یونانی طریقہ علاج کی برتری کو ظاہر کرتا ہے    ..

₨.150.00 Ex Tax: ₨.150.00

التشرف

علم تصوف کے احکام و تعلیمات پر مشتمل سینکڑوں احادیث مع تشریح   عرصہ دراز سے نایاب کتاب جس میں حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے وقت کی اہم ضرورت کے تحت تصوف کے مسائل کو احادیث مبارکہ سے مدلل کر کے تجدیدی کام کیا ہے ۔   قدیم طرز کو تبدیل کر کے عصر حاضر کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ایڈیشن   ..

₨.410.00 Ex Tax: ₨.410.00

اللہ ورسول ﷺ کے غصہ اور ناراضگی کے اسباب

ہر مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں ان برے اعمال اور گناہوں کاخاص طور پر پتہ ہو جن سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں اور اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غصہ کے مستحق بن جاتے ہیں ۔ بعضے صغیرہ گناہ اللہ تعالیٰ معاف فرمادیتے ہیں لیکن یہ کبیرہ گناہ جن سے بچنا ایمان کی حفاظت کے لئے ضروری ہے ۔ وہ سب اس کتاب میں بتائے گئے ہیں ۔ ..

₨.90.00 Ex Tax: ₨.90.00

اللہ کی نعمتوں کی بارش

اگر آپ چاہتے ہیں کہ حق تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کر کے ہم گناہ سے بچیں حق تعالیٰ کی نعمتیں جو ہم استعمال کرچکے ہیں ان کا شکر ادا کریں ہم نعمت چھن جانے سے پہلے نعمت کی قدر کرنے کی عادت ڈالیں تو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کیجئے   ..

₨.160.00 Ex Tax: ₨.160.00

امثال عبرت

سات سو سے زائد سبق آموز دلچسپ واقعات و حکایات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کے خطبات، ملفوظات سے منتخب سینکڑوں دلچسپ اور نصیحت آموز واقعات و لطیف حکایات فقہ و تصوف کے اہم مسائل کو عام فہم انداز میں سمجھانے کے لئے  عجیب وغریب مثالوں کا ذخیرہ اس جدید ایڈیشن میں اولاً حکایات اور پھر اس کے بعد مزاحیہ حکایات اور پھر امثال عبرت اور اس کے بعد اشرف الامثال بیان کی گئی ہیں ۔    ..

₨.270.00 Ex Tax: ₨.270.00

امداد الفتاویٰ

امداد الفتاویٰ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے لکھے ہوئے وہ فتاویٰ ہیں جن کی نظیر اب ملنا محال ہے ۔ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کا علمی مقام اس صدی کے کسی طالب علم وعالم سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ اس لئے یہ کتاب اپنی مثال آپ ہے ۔ اس میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے 1325ء تک کے تمام مسائل جمع کئے گئے ہیں ۔ اور مختلف ابواب ومضامین تقسیم کئے گئے ہیں ۔ ہر فتویٰ میں ممکنہ حد تک فقہاء کے جزئیات لکھی ہوئی ہیں ۔ ..

₨.2,500.00 Ex Tax: ₨.2,500.00

اولیاء اللہ کے نصیحت آموز واقعات

تاریخ شاہد ہے کہ اکثروبیشتر ایسا ہوا کہ کسی صاحب دل کا واقعہ کسی انتہائی سرکش انسان کے لئے تازیانہ عبرت بن گیا اور اس کی زندگی کا رخ کامیابی کی طرف مڑگیا ۔ اسی انقلاب انگیز رد عمل کو سامنے رکھتے ہوئے بزرگوں کے مواعظ وملفوظات اور اپنی یاد سے سلسلہ اکابر کی حکایات جمع کی گئی ہیں۔ یہ کتاب اپنی افادیت کے لحاظ سے نرالی شان رکھتی ہے ۔   ..

₨.270.00 Ex Tax: ₨.270.00

ایک ہزار انمول موتی

بزرگان سلف کے حالات و واقعات انسان کی اصلاح کے لئے انتہائی مفید اور موثر ہوتے ہیں کیونکہ ان سے اسلامی احکام کی عملی شکل سامنے آتی ہے اس لئے ہر دور کے مصنفین نے بزرگوں کے متفرق واقعات جمع کر کے انہیں امت کےلئے محفوظ کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب کی ترتیب کے دوران ہی اس بات کا مکمل خیال رکھا گیا ہے کہ کوئی بھی واقعہ غیر مستند نہ ہو۔ اس لئے ہر واقعہ باحوالہ دیا گیا ہے ۔   ..

₨.1,350.00 Ex Tax: ₨.1,350.00

برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات

ہر دور میں اہل علم و فضل حضرات اور بزرگان دین نے درود شریف جیسی اہم عبادت سے متعلق کتب ورسائل ترتیب دئیے ہیں اسلاف کے اسی مبارک طریقے کو جاری رکھتے ہوئے اس موضوع پر یہ کتاب مرتب کی گئی ہے جس میں درود شریف کی برکات وتاثیر کے حیرت انگیز واقعات جمع کردئیے گئے ہیں ۔     ..

₨.320.00 Ex Tax: ₨.320.00