For Your Home

For Your Home

 

Show:
Sort By:

313 درود شریف کا مقبول وظیفہ

درود شریف کے اس مقبول وظیفہ کو مستند کلمات درود شریف سے آراستہ کیا گیا ہے جس میں یہ بات پیش نظر رکھی گئی ہے کہ یہ کلمات مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ آسان بھی ہوں تاکہ روزانہ ہر مسلمان ایک منزل پڑھ سکے ۔ اور جمعہ کی رات کو یہ صرف پندرہ یا بیس منٹ میں یہ مکمل وظیفہ پڑھ لیا جائے تو بآسانی بکثرت درود شریف پڑھنے کے فوائد و برکات حاصل ہوسکتے ہیں ۔ ..

₨.110.00 Ex Tax: ₨.110.00

313سچی حکایات

اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت  میں ماضی کے واقعات وحکایات میں دلچسپی اور رغبت کا عنصر رکھا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی سابقہ امتوں کے حالات وواقعات اور حکایات کو مفصل اور کہیں مختصر ذکرفرمایاہے ۔ اس کتاب میں مولانا روم رحمہ اللہ، شیخ قلیوبی، شیخ سعدی رحمہ اللہ اور حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کی بیان فرمودہ حکایات کو مرتب کیا گیا ہے ۔ ساری حکایات نہایت دلچسپ اور عبرت ونصیحت کا مرقع ہیں۔  ..

₨.210.00 Ex Tax: ₨.210.00

Peace of Mind

Hadith : Beware! There is definitely a piece of flesh in human body which (When fit) keeps the whole body healthy. If this piece of flesh itself gets diseased, it turns the whole body as ill. Behold! It is the heart.  ..

₨.320.00 Ex Tax: ₨.320.00

آئیے ! نماز سیکھئے

فریضہ نماز اور اس کی مسنون ادائیگی کی ترغیب وترہیب پر بے شمار کتب ہر دور میں لکھی گئی ہیں زیر نظر کتاب اسی مبارک سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مطالعہ نماز پڑھنے والے خواتین و حضرات کو اپنی نمازوں کی تکمیل وترقی کا درس دیتا ہے اوردوسری طرف یہ کتاب نمازی حضرات کو قدم قدم پر اللہ تعالیٰ کی رحمت و مغفرت کی خوشخبری سناتی ہے اور نماز سے غافل حضرات کو نماز چھوڑنے پر دنیاوآخرت کی مشکلات بتاتی ہے ۔   ..

₨.250.00 Ex Tax: ₨.250.00

آج کا سبق

زیر نظر کتاب اسلامی سال کے مطابق مرتب کی گئی ہے جس میں اسباق کو محرم الحرام سے شروع کر کے ذوالحجہ پر ختم کیا گیا ہے۔ یہ ترتیب سہولت کی غرض سے اختیار کی گئی ہے ۔ ہر اسلامی مہینے کے بارہ میں مفید معلومات دی گئی ہے۔ نیز دینی نصاب سے دئیے گئے احکامات تعلیم بالغاں کے لئے نہایت جامع ہیں ۔   ..

₨.260.00 Ex Tax: ₨.260.00

آخری دس پارہ (سادہ)۔

قرآن مجید سولہ سطری رئیس القراء حضرت قاری رحیم بخش صاحب پانی پتی رحمہ اللہ تعالی کے تصنیف کردہ متشابہات اور ضروری قواعد کے ساتھ تجویدی قرآن ..

₨.90.00 Ex Tax: ₨.90.00

آداب المعاشرت

اسلامی معاشرہ کا پاکیزہ نمونہ دکھانے والی ایک اہم کتاب، جس میں سلام و کلام، مصافحہ وملاقات، مجلس، مسجد، ہدیہ وسفارش، خط وکتابت، وعدہ انتظار، قرض اور مستعار وغیرہ کے اسلامی آداب بہت تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں ۔ ..

₨.120.00 Ex Tax: ₨.120.00

آسان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

ہر امتی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین حقوق ہیں محبت، عظمت اور اطاعت۔ ان تینوں حقوق کی ادائیگی کے لئے سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے بلکہ سیرت کا مطالعہ ہر صاحب ایمان کی دلی خواہش ہوتی ہے ۔ زیر نظر کتاب سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت بڑی بڑی ضخیم کتابوں کا عطر اور خلاصہ ہے جس میں سیرت طیبہ کے واقعات، مضامین، عہد نبوت کی مبارک یادیں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلاحی معاشرت معاملات، اخلاقیات اور ایثار و قربانی جیسے دیگر کئی عنوانات پر سیرت کے بکھرے موتیوں کی خوبصورت مالا ہے ۔ تق..

₨.300.00 Ex Tax: ₨.300.00

اعمال دل

شیخ محمد صالح المنجد کی تالیف اعمال القلوب ا اردو ترجمہ صبر وشکر، تدبیر وتوکل۔ مراقبہ و محاسبہ اور تقویٰ وپرہیز گاری جیسے اخلاق حمیدہ پر مشتمل مضامین کا اصلاح افروز مجموعہ زیر نظر کتاب کو دو حصوں پر مشتمل کیا گیا ہے پہلے حصہ میں عربی کتاب کا عام فہم ترجمہ دیاگیاہے جبکہ دوسرے حصے میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ اور مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کے افادات سے منتخب ملفوظات بھی شامل کردئیے گئے ہیں ۔    ..

₨.200.00 Ex Tax: ₨.200.00

اعمال و وظائف

دور حاضر کی تمام پریشانیوں سے بچنے کے لیے اولیاء اللہ سے منقول مستند وظائف اور تسکین بخش اعمال و مضامین کا مجموعہ اعمال وظائف ۔ زیر نظر جدید کتاب اعمال و ظائف قرآن و حدیث اور اکابر اہل اللہ کے مبارک مضامین اور ایسے وظائف پر مشتمل ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ کی رحمت میں آگیا ہے مسنون دعائیں دیکھی جائیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت پر کمال شفقت آشکار ہوتی ہے ہماری کوئی ایسی نہیں جس کا ذکر قرآنی اور مسنون دعائیں میں نہ ہو۔ ..

₨.210.00 Ex Tax: ₨.210.00

اللہ سے شرم کیجئے

حدیث شریف میں ہے کہ اے لوگو! اللہ سے کماحقہ شرم کرو تو صحابہ نے کہا یا رسول اللہ ﷺ ہم اللہ سے شرم کرتے ہیں ۔ تو آپ نے فرمایا یہ مطلب نہیں بلکہ تم اپنے سر کی حفاظت کرو اور سر کے متعلقات کی حفاظت کرو اور اپنے پیٹ اور اس کے متعلقات کی حفاظت کرو۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اللہ والوں کی باتیں

اللہ والوں کی باتوں میں عجیب تاثیر ہوتی ہے ۔ کتنے لوگوں کی زندگیاں اللہ والوں کی بااثر باتوں سے انقلاب لے آئیں ۔ اس کتابچہ میں بھی اللہ والوں کے ایسے اقوال وواقعات کاتذکرہ ہے جو دل پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اصلاح نفس میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اللہ کی محبت سیکھئے

محبت ہو تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ بس، اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے بھی محبت ہو تو اس میں بھی خود غرضی یا نفسانی خواہش مطلوب نہ ہو۔ اللہ جل شانہ کی محبت بنیادی چیز ہے ، تمام نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے میں اسی محبت کو دخل ہے ۔ جس کو جتنی زیادہ محبت ہوگی اسکی آخرت کی منزلیں اتنی زیادہ آسان ہوتی جائیں گی ..

₨.20.00 Ex Tax: ₨.20.00

اپنے اخلاق درست کیجئے

قرآن و حدیث اور اسلاف کے واقعات کی روشنی میں حسن اخلاق کی حقیقت و مفہوم اخلاق حسنہ اور اخلاق رذیلہ کے اجزاء اور ان کی تشریح دور حاضر میں مروجہ اخلاق کی اصلاح تین حصوں پر مشتمل اس جدید کتاب کے تمام مضامین کے مستند ہونے کے لئے یہی بات کافی ہے کہ سیدی شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ہی کے افادات کا مجموعہ ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کے خطبات میں جو اصلاح و تاثیر کا جوہر رکھا ہے وہ آپ ہی کا حصہ ہے ۔    ..

₨.390.00 Ex Tax: ₨.390.00

ایک منٹ کا مدرسہ

مولانا حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا ترتیب دیا گیا روزانہ کا ایک سبق جسمیں نماز کی سنتیں، فرائض و واجبات، مکروہات ومفسدات کا بیان کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کی مقبولیت کی وجہ سے اس کا ترجمہ ہندی میں، بنگلہ اور گجراتی زبان میں ہوچکا ہے۔ جس سے نہ صرف عام عوام کو بلکہ اہل دیہات کو بھی نفع ہو رہا ہے ۔   ..

₨.110.00 Ex Tax: ₨.110.00